بھٹکل میں مندر وں کے تقدس کی پامالی کی مذمت میں ہندوجاگرن ویدیکے اور بی جے پی کا مشترکہ احتجاج :ملزموں کی گرفتاری نہ ہونے پر سخت احتجاج کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th May 2017, 12:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25/مئی (ایس اؤنیوز)بھٹکل میں ایک کے بعد ایک مندروں کے تقدس کی پامالی اور ناپاکی کے واقعات کو انجام دیا جارہاہے ، جس کے نتیجے میں نفرت کے جذبات پیدا ہورہے ہیں اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی کو شش کی جارہی ہے،پولس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس پر قدغن لگائیں ۔ ہندو جاگرن ویدیکے بھٹکل، بھٹکل بی جے پی لیڈران اور تعلقہ جات کے مختلف مندرانتظامیہ کے عہدیداران کی طرف سے جمعرات کو پولس تھانے کے روبرو منعقدہ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نےان خیالات کااظہار کیا۔

بی جے پی لیڈر کرشنا نائک نے کہاکہ دنڈن درگا مندر کی دیوار پر جو خون کے دھبے پائے گئے ہیں اس کے تعلق سے پولس کا کہنا ہے کہ وہ ٹوٹے ہوئے سینگ والے جانوروں کا ہے ہمیں اس میں کوئی سچائی نظر نہیں آتی ، اگر پولس کی بات سچی ہے تو پھر ٹوٹے ہوئے سینگ والے جانوروں کو عوام کے سامنے پیش کرنا چاہئے ۔ انہوں نے پولس کو چیلنج کرنے والے انداز میں مطالبہ کیا  کہ  اس سے قبل کئی مندر وں کو ناپاک کئے جانے کے واقعات ہوئے ہیں، ان کارستانیوں کو انجام دینے والے ملزم ہمارے بھی ہوں تو ان کو گرفتارکرکے کارروائی کی جائے۔

نچل مکی شری وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر ڈی بی نائک نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کسی بھی دھرم سے تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں ان کی گرفتار ی لازمی طورپر ہونی چاہئے۔ بی جے پی لیڈر گوند نائک نے کہاکہ شہر میں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، مندروں کو ہی نشانہ بنا کر ایسے کام کئے جارہے ہیں، کوگتی مندر میں پھینکے گئے گوشت معاملہ کی جانچ بیچ پانی میں کیوں بہہ گئی پولس اس کی وجوہات کو عوام کے سامنے پیش کریں۔ہندو جاگرن ویدیکے کے راگھویندر نائک نے میمورنڈم کی خواندگی کی۔ مندروں کی حفاظت کے لئے پولس سے کئی مرتبہ اپیل کئے جانے کے باوجود کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے شرپسند مضبوط ہوتے جارہے ہیں، اگر ایک ماہ میں ملزموں کی گرفتاری نہیں ہوئی تو ویدیکے کی طرف سے سخت احتجاج کئے جانے کی میمورنڈم میں دھمکی دی گئی ہے۔ اس سے قبل احتجاجیوں نے دنڈین درگا مندر سےریلی نکالی اور پولس تھانہ پہنچ کر قریب آدھے گھنٹہ تک دھرنا دیا، پھر  ڈی وائی ایس پی شیو کمار کو میمورنڈم سونپا۔ سی پی آئی سریش نایک، ایس آئی کوڈگونٹی موجود تھے۔ بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک ، بی جے پی یوتھ مورچہ ضلع جنرل سکریٹری سنیل بی نائک، دنیش نائک، ہنومنت نائک، روی نائک، موہن نائک، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، لکشمی نارائن نائک، آنند نائک ، وینکٹیش دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کوگتی کے ایک مندر میں گوشت پائے جانے کے تعلق سے بھٹکل کی اُس وقت کی پی ایس آئی  ریوتی نے وزیرداخلہ کو لکھے گئے اپنے خط میں بتایا تھا کہ کچھ پولس کے اعلیٰ حکام  کو واقعے کے تعلق سے معلومات ہونے کے بائوجود کاروائی کرنے نہیں دے رہے ہیں، انہوں نے بی جے پی کے ایک لیڈر کا نام اُس واقعے میں ملوث بتایا تھا، مگر بعد میں کاروائی سرد خانے میں پر پڑ گئی۔ اس تعلق سے بھٹکل کے عوام  کا کہنا ہے کہ پولس اصلی شرپسندوں کو گرفتار کرنا نہیں چاہتی اور شدت پسند تنظیموں کی ایماء پر ہر معاملے میں مسلم ہاتھ تلاش کرنے کی کوشش  کی جاتی ہے اور جب مسلم ہاتھ اُس میں نظر نہیں آتا تو پھر پورے واقعے کو سردخانے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ بار بار پیش آنے والے اس طرح کے واقعات پر بھٹکل کے معروف سماجی اداروں کی خاموشی پر بھی اب عوام سوالات اُٹھارہے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...