بھٹکل میں گارمنٹ کی دکانوں کو کھولنےکی منظوری دینے گارمنٹ مرچنٹ اسوسی ایشن کا اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th June 2021, 6:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15؍جون(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے مستقر تاجر پیشہ حضرات نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ کورونا لاک ڈاون میں اب جو ڈھیل دی گئی ہے، اس میں گارمینٹ کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے اور  اپنی کاروباری  سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

گارمنٹ مرچنٹ اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے اے سی ممتادیوی کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے انہیں  کافی نقصان پہنچا ہے۔ جائیداد کے مالکان کو  دکانوں کاکرایہ ہرحال میں ادا کرنا ہے ، دکانداروں نے  بینکوں سے جو قرضہ لیا ہے،  اُس کی  قسط  ہر حال میں ادا کرنی ہے، لیکن دکانیں بند ہوجانے سے  وہ  قسط دا کرنےکے قابل نہیں ہیں۔ ہول سیلر سے خطیررقم کے سامان خریدے گئے ہین  لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے  سامان  دکانوں میں ہی بند ہیں اور  فروخت نہیں ہوسکے ہیں، مگر ہمیں  ہمیں اپنی پارٹی کو بڑی بڑی رقومات ادا کرنے ہی ہیں،  اب مال ہی نہیں بکا ہے تو ہم کہاں سے اُن کا  بقایا ادار کریں ؟  اسی طرح دکانوں میں کام کرنےو الے مزدور لوگ بھی تنخواہیں نہ  ملنے سے پریشان ہیں اور اپنی زندگی کے گزارے کےلئے اڈوانس مانگ رہے ہیں ہم کہاں سے دیں۔  تاجرپیشہ حضرات کو ایسےکئی ایک مسائل کا سامنا ہے۔ ان سبھی وجوہات کو دھیان میں رکھتے ہوئے دکانداروں نے اے سی سے  مطالبہ کیا کہ اُنہیں  اپنی ریڈی میڈ دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اس موقع پر فیضان کاسرکوڈ، عبدالقیوم کولمبو،  ممشاد ایس ایم، ضمیر ایس ایم، انصار وغیرہ  لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...