بھٹکل: اقلیتی بوائز ہاسٹل میں گھس کر طلبا پر حملہ؛ شکایت درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st January 2024, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :یکم جنوری  (ایس اؤ نیوز ) شہر کے سرکاری اسپتال کےقریب واقع پوسٹ میٹرک مائنارٹی بوائز ہاسٹل میں گھس کر طلبا پر حملہ کرنے اور توڑپھوڑ کئے جانےکا واقعہ اتوار کی رات 11بجے پیش آیا ہے۔

واقعہ کو لےکر ہاسٹل کےنگراں کار ناگیندر ایس نے بھٹکل شہری پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے جس میں تین مبینہ حملہ اوروں کی شناخت بھٹکل ہورلی سال کے مکین راگھویندر عرف بابوراما نائک ، تلگوڈ کےنندن جین اور مزید ایک (جس کانام درج نہیں کیاگیا ہے)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ شکایت میں کہاگیا ہےکہ مندرجہ بالا تینوں ملزم 31ڈسمبر2023بروزاتوار کی رات 11بجے ڈنڈوں اور ، کرکٹ بیٹ وغیرہ کے ساتھ ہاسٹل  میں گھس کر طلبا سے مارپیٹ کرتےہوئے انہیں زخمی کیاہے۔ اس کے علاوہ ہاسٹل کے کمروں کےدروازوں اور پلاسٹک کرسیوں وغیرہ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ اسی دوران ہاسٹل میں مقیم طالب علم نوید منصور خان پر ملزموں نے ڈنڈوں وغیرہ سے حملہ کرتےہوئے اسے شدید زخمی کیاہے اور اسے ڈرایا اوردھمکایا بھی ہے۔ پولس نے کیس درج کرلیا ہے اور پی ایس آئی شیوانند ناودگی جانچ کررہےہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...