بھٹکل: شرالی سرکاری اسپتال کی ڈاکٹر کے خلاف اے سی کو شکایت : فرائض سے لاپرواہی کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th June 2021, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15؍جون(ایس اؤ نیوز)  شرالی پرائمری ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتےہوئے زکریا صدیقہ نامی فرد نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو ایک تحریری شکایت دی ہے جس میں انہوں نے اے سی سے مطالبہ کیا ہے کہ   خاطی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

شکایت میں   ذکریا نے کہا  ہےکہ   جب اپنی  حاملہ بیوی کی زچگی کےلئے   وہ 13جون 2021کو  شرالی سرکاری اسپتال پہنچا تو ڈیوٹی ڈاکٹر نے کہاکہ آدھے گھنٹے میں ڈیلیوری ہونی چاہئے، جس کے لئے آپریشن کرنا ضروری ہے ورنہ بچے کو خطرہ ہوسکتاہے لیکن  چونکہ  Anesthesiaڈاکٹر ہیما     ابھی یہاں   نہیں آ سکتی ، اس لئے بہتر ہے کہ  تم  اپنی بیوی کو فوراً ہوناور یا کنداپور لے کر جاو۔

دردِ زہ میں مبتلا میں نے اپنی   بیوی کو اسی حالت میں  بھٹکل کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے گیا ، لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ  پرائیویٹ اسپتال کے  ڈاکٹر نے  جیسے ہی  اُسی شرالی سرکاری اسپتال والی   ڈاکٹرہیما کو بلایا تووہ  فوراً یہاں  (پرائیویٹ اسپتال) پہنچ  گئی اور  اپنے فرائض کو انجام دیا۔

ذکریا نے اپنی شکایت  میں بتایا ہے کہ  اگر یہ سب پیسہ کے لئے کی گئی  کرتوت ہے تو   ہمیں شرالی میں ہی رقم مانگی جاتی تو ہم وہاں بھی پیسہ دے دیتے ۔ لیکن جن حالات میں ڈاکٹر نے اپنے فرائض کو انجام دینے کے بجائے یوں ہی  چھوڑ دیا وہ ناقابل برداشت ہے۔ ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے میری بیوی کی زچگی 4گھنٹے  تاخیر  سےہوئی ۔ اور جنم لئے ہوئے بچے کے سر اور منہ پر سوزن آگئی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے  کو ٹھیک ہونے کےلئے دو تین مہینے لگ سکتے ہیں۔

ذکریا نے الزام لگایا ہے کہ جو کام دس ہزار روپیوں میں ہوسکتا تھا  اب وہ 50-60ہزارروپیوں تک چلا گیاہے۔ انہوں نے  بھٹکل کی اے سی صاحبہ سے درخواست  کی ہے  کہ وہ  معاملے کی مکمل جانچ کریں اور ہمیں انصاف دلائیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...