بھٹکل میں کورونا کے بڑھ رہے ہیں معاملات؛ شام تک ایک اور رپورٹ پوزیٹو آنے کی خبر؛ تازہ مرحلے میں تعداد بڑھ کر ہوگئی 21

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th May 2020, 5:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 9/مئی (ایس او نیوز)بھٹکل کی ایک خاتون کا   اپنی بچی کے علاج کے خاطر مینگلور کے فرسٹ نیورو سینٹر جانا اتنا زیادہ مہنگا ثابت ہوگا یہ کسی کے وہم و گمان بھی نہیں تھا، بھٹکل میں تمام گیارہ پوزیٹو مریض  صحتیاب  ہوکر بھٹکل پہنچنے کے بعد عوام راحت کی سانس لے ہی رہے تھے اور لاک ڈاون کے کھلنے کے منتظر تھے  مگر 5مئی کو ایک خاتون کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آتے ہی  سلسلہ مزید دراز ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔

جمعہ کو ایک ساتھ 12 کورونا کیسس، پھر سنیچر صبح کو سات پوزیٹو کیسس آنے کے بعد تمام مریضوں کو کاروار اسپتال روانہ کرنے کی تیاری جاری  ہی تھی کہ سنیچر شام کو  خبر موصول ہوئی کہ بھٹکل کی ایک اور خاتون کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔ 

معلوم ہوا ہے کہ 32 سالہ خاتون اُن ہی افراد  کے رابطے میں تھی جہاں کے 20 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آچکی ہے۔ خبر ملی ہے کہ یہ خاتون بھٹکل کے کوگتی نگر کی ہے۔ فی الحال اس خاتون کے تعلق سے مزید جانکاری ملنی باقی ہے۔

خیال رہے کہ تازہ معاملہ سامنے آنے کے بعدمینگلور کے فرسٹ نیورو سے بھٹکل منتقل ہونے والے کورونا  معاملات کی تعداد  بڑھ کر اب 21 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پہلے مرحلے میں گلف سے لوٹنے والوں میں کورونا کے اثرات پائے گئے تھے وہ تمام گیارہ مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں، ان سب کو ملائیں تو بھٹکل اور اُترکنڑا میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 32 ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...