بھٹکل : کووڈ کے دوران حکومت کی کارکردگی ایک سنگ میل ہے ۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا خطاب 

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2022, 12:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،27؍ جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم میں 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے کہا کہ ہمارے ملک کا آئین خود اپنی بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس دستور کے تحت آزادی، مساوات اور بھائی چارگی کا بول بالا ہے ۔ ہمارے ملک کی ایک شاندار تاریخ ہے ۔ اور ترقی کے میدان میں صف اول میں رہنے والا ملک ہے ۔ زندگی کے ہر شعبہ میں ہمارا ملک جو ترقی کر رہا ہے وہ ہم سب کے لئے باعث افتخار ہے ۔ خاص کرکے کووڈ کے دوران بھی جو کارکردگی ہوئی ہے وہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور قابل ستائش کارنامہ ہے ۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے کہا کہ کووڈ کے دوران بھی جشن یوم جمہوریہ پوری شان کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ ملک کی آزادی کے لئے ایثار اور قربانی کرنے والوں کی ستائش کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا کام خوش اسلوبی سے چلنا ہے تو پھر سرکاری دفاتر میں افسران کو بہترین کارکردگی دکھانی چاہیے ۔ اور عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنا چاہیے ۔ 

اس موقع پر مختلف میدانوں میں عمدہ کارکردگی انجام دینے والوں کی تہنیت کی گئی ۔ ٹیچرس کی طرف سے کووڈ بیداری کے تعلق سے گیت پیش کیا گیا۔  تحصیلدار ایس روی چندرا نے استقبال کیا ۔ ٹیچر شریدھر شیٹھ نے نظامت کی ۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر دیوی داس موگیر نے شکریہ ادا کیا ۔

پروگرام کے دوران اسٹیج پر ٹی ایم سی صدر پرویز قاسمجی ، ٹی ایم سی چیف آفیسر رادھیکا ایس این، جالی پٹن پنچایت چیف آفیسر رام چندرا ویرنیکر، سرکاری نوکرا سنگھا کے صدر موہن نائک وغیرہ موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔