بھٹکل بندر روڈ کی ریاستی شاہراہ خستگی کی شکار : آٹو ڈرائیوروں نے سڑک کے درمیان پودوں کو نصب کرتے ہوئے کیااحتجاج
بھٹکل: 28؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کی ریاستی شاہراہ بندرروڈ کی خستہ حالت کو لےکر علاقے کے آٹو ڈرائیوروں نے سڑک کے درمیان پودوں کو نصب کرتےہوئے اپنے احتجاج کو درج کیا۔
آٹوڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ریاستی شاہراہ کی تعمیر ہوئے کچھ ہی مہینے گزرے ہیں، اس کی خستگی بیان سےباہرہے۔ جہاں تہاں گڑھے ، بارش کے پانی کے جمع ہونے سے سواریوں اور راہ گیروں کا گزرنا دشوار ہوگیا ہے۔سڑک کنارے لگائے گئے لائٹس بھی ابھی تک روشنی دینے سے قاصر ہیں۔ رات کے اوقات میں اندھیرے کا راج رہتاہے۔ کوئی افسر یا عوامی نمائندہ اس طرف توجہ نہیں دے رہاہے۔احتجاجیوں نے متعلقہ محکمہ سے اپیل کی کہ فوری طورپر اس طرف توجہ دے کر مرمت کریں ورنہ آئندہ دنوں میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر شری نواس نائک، پانڈو نائک، شیورام گونڈا، شری دھر گونڈا، نرسمہا دیواڑیگا، گجو نائک، موہن نائک، مادیو نائک وغیرہ موجود تھے۔