بھٹکل میں بی جےپی کا روڈ شو : ہیگڈے نے منکال پر لگایا الزام، کہا: بھٹکل میں دہشت گردپناہ لینے کے بائوجود انکار کررہے ہیں رکن اسمبلی؛ کانگریس کو کہا دیش دروہی

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2018, 9:50 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 10/مئی (ایس او نیوز) انتخابی پرچار کے آخری دن آج جمعرات کو  بھٹکل میں بی جے پی اُمیدوار سنیل نائک کی حمایت میں مرکزی وزیر اور اشتعال انگیز بھاشن دینے میں بدنام  ضلع کے ایم پی آننت کمار ہیگڈے نے  ہمیشہ کی طرح جھوٹے دعوے کرتے ہوئے کہا کہ  اس زمین پر دہشت گرد پناہ لینے کے بائوجود یہاں کے رکن اسمبلی جھوٹ بولتے ہوئے اس بات کا انکار کرتے ہیں، اس لئے یہ انتخابات اب عوامی بغاوت ہے اور یہ  کھلی بغاوت کانگریس کے خلاف  ہوگی۔

آننت کمار ہیگڈے نے ہمیشہ کی طرح اپنا پرانا لاگ الاپتے ہوئے کہا کہ  بھٹکل کے دہشت گردوں نے  سارے ملک کے سکھ چین کوبرباد کردیا تھا  اب  اس کا جواب عوام کو بھٹکل سے ہی دینا  ہے اور  پورے ملک کے عوام کو اعتماددلانا ہے کہ بھٹکل کے متعلق تمہیں فکر کرنےکی ضرورت نہیں ہے کیونکہ  بھٹکل میں  جواب دینے کی  طاقت ہے۔ ہیگڈے نے ہندوستانی مسلمانوں کا نام لئے بغیر مگر اُنہیں  نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں رہنا ہے  تو جئے شری رام کہنا ہوگا۔

 پرانے بس اسٹانڈ سے نکلا روڈ شو رنگین کٹا پہنچ کر انتخابی جلسہ میں منتقل ہوا۔ جہاں اننت کمار ہیگڈے نے حسب معمول خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  اب ہمیں ایک ایسا موقع ملا ہے جس کے ذریعے   ہم بی جےپی اور اس کے امیدوار سنیل نائک کو جیت دلاسکتے ہیں۔ دیش دروہی کانگریس کے ازالے کے لئے سنیل نائک کے حق میں بی جے پی کارکنان کام کررہے ہیں، انہی کے ذریعے سنیل نائک کو جیت ملے گی ۔اننت کمار نے بھاشن میں کہاکہ دراصل ہمارا مقصد  بنگلورو میں بی جے پی کی سرکار بنانا اور بھگوا پرچم لہرانا ہے۔ ہمارے خوابوں ، امیدوں ، تمناؤں کو پوراکرنا ہے ترقی چاہئے تو سب سے پہلے بی جے پی کو جیت دلانا ہوگا۔ ہماری جیت ہی ملک کے غداروں، کانگریس اور رشوت خوروں کو جواب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  کانگریس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ، جب تک ہم کانگریس اور یہاں کے رکن اسمبلی کو اکھاڑ نہیں  پھینکیں گے ہمیں چین نہیں ملے گا۔

پرانے بس اسٹانڈ سے روڈ شو نکلنے سے پہلے بی جے پی لیڈر کرشنا نائک آسارکیری نے خطاب کیا۔روڈ شو میں ہزاروں بی جےپی کارکنان شریک تھے۔ اس موقع پر ہوناور منکی منڈل صدر سبرائے نائک، بھٹکل صدر راجیش نائک، شیوانی شانتارام، گنپتی نائک جالی ، سبرائے دیواڑیگا، پرمود جوشی، ایشور این نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...