بھٹکل انجمن کی صد سالہ جشن کی تقریبات کے موقع پر گرلس ہائی اسکول میں’انجمن الومنی ڈے ‘ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th November 2019, 8:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:30؍نومبر(ایس اؤ نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی صد سالہ جشن کی تقریبات کے موقع پر سنیچر کو بستی روڈ پر واقع انجمن  گرلس ہائی اسکول میدان  میں’انجمن الومنی ڈے ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن گرلز ہائی اسکول بستی روڈسمیت انجمن گرلز ہائی اسکول نوائط کالونی سے فارغ  طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جلسہ میں  ڈاکٹر نازیہ شاہ بندری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام میں شریک  طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی سابقہ پڑھائی کے اہم نوٹس حفاظت کے ساتھ  رکھیں  کیونکہ آگے کی زندگی میں خود کو یا اپنے بچوں کے لئے کسی بھی مرحلے میں وہ کافی اہم رول ادا کرسکتےہیں انہوں نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اُسے    گوا میں میڈیکل سیٹ حاصل کرنے  کے دوران پڑھائی کے نوٹس سے کافی  مدد ملی تھی ۔ انہوں نے والدین اور سرپرستوں سے کہاکہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر اور روشن بنانے کےلئے بہتر حکمت عملی اپنائیں اور صبر سے کام لیں۔ وہیں انہوں نے سیرت ﷺ کے حوالے سے پروگرام میں شریک   خواتین سے  اپنے   پڑوسیوں کی خبر لینے کے ساتھ ساتھ غریبوں ، بیواؤں  اور  یتیموں پر نظر کرم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ  اکیڈمک طورپر اول  نمبر آنا ہی اہم نہیں ہوتا بلکہ اچھا انسان بننا  اہم ہوتا ہے ہمیں ا س طرف زیادہ  توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

جلسہ کا آغاز ثانیہ بنت عبدالرحیم کے کی تلاوت قرآن سے ہوا،قرأت کردہ آیات کا  زینب فردوس بنت ابراہیم خلیل نے اردو میں اور لوبہ بنت سید ذکاء اللہ نے انگریزی میں ترجمہ پیش کیا۔ سائیہ عنبرین  نے ہدیہ نعت پیش کی تو راحت بنت عبد الطیف حافظکا اور ان کے ساتھیوں نے  ترانہ انجمن پیش کیا۔ تبسم شیخ نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ انجمن پی یوکالج فار ویمنس بھٹکل کی  انگریزی کی پروفیسر طالعہ معلم نے انجمن کی تاریخ پیش کی۔ فاطمہ زلفہ نے شکریہ اداکیا ،مس الماس کی دعا پر  جلسہ کا اختتام ہوا۔

جلسہ میں انجمن گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی پہلی ٹاپر محترمہ نازنین بانو سید حسن سقاف، پہلی بتول انجمن محترمہ  رضیہ شاہین محمد منصور کوٹیشور اور پہلی دخترِ انجمن انیسہ شیخ سمیت 1971کی پہلی بیچ کی  الومنی طالبات کی تہنیت کی گئی ۔ اسی طرح انجمن گرلس ہائی  اسکول بستی روڈ اور نوائط کالونی کی تاریخ میں ایس ایس ایل سی امتحانات میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنےو الی محترمہ میمونہ ایفا محمد مسعود علی اکبرا اور صابرہ سوئیبہ محمد سلیم تمبوری کی بھی تہنیت کی گئی ۔

جلسہ میں انجمن صدسالہ جشن کمیٹی کی کنونیر محترمہ سیمہ نذیر  قاسمجی ، صدرمدرسہ عطیہ عبدالرحمن اور صبا دامدا سمیت اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔  پروگرام کے بعد انجمن الومنی کی قدیم طالبات کے لئے کئی ثقافتی ،کوئز ، اسپورٹس سمیت دیگر مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا ۔ مقابلہ جات میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو   انعامات سے نوازاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...