بھٹکل عفان جبالی قتل معاملے میں پولس کو ملی ایک اور کامیابی، چوتھا ملزم مینگلور سے گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th October 2019, 12:19 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 26/اکتوبر(ایس او نیوز)  بھٹکل نیشنل ہائی وے پرواقع ایک ہوٹل میں ہوئے عفان جبالی نامی نوجوان کے قتل  کے معاملے میں آج سنیچر کو پولس نے چوتھے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت مینگلور کے رہائشی محمد ناظم (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ناظم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا گیاہے۔ اس سے قبل  بھٹکل کے محمد اقبال شیخ،  بنٹوال کے رہنے والے محمد سراج اور  مینگلور کے رہنے والے  مشرف کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کی مانیں تو گرفتار شدہ چاروں ملزموں کو بھٹکل جے ایم ایف سی عدالت  کے سامنے حاضر کرنے کے بعد جوڈیشیل کسٹڈی میں کاروار  جیل بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  سنیچر 19/اکتوبر کو عفان جبالی کی نعش ہائی وے پر واقع ہوٹل شانبھاگ کے ایک کمرے میں پائی گئی تھی،ا س تعلق سے عفان کے بھائی  نبیل نے بتایا تھا کہ اُس کی نعش ایک تھیلے میں  بند کرکے رکھی گئی تھی اور نعش کے ہاتھ اور پاوں بندھے ہوئے تھے۔ واردات کے  بعد نبیل جب ہوٹل پہنچا تھا تو اُس کی ملاقات اقبال شیخ سے ہوئی تھی جس نے اُسے بتایا تھا کہ مقتول  عفان  ہوٹل میں نہیں بلکہ وہ یہاں سے بھاگ چکا ہے، اس دوران ہوٹل کے دوسرے کمرے سے نبیل نے پانچ لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا تھا،  بعد میں نبیل اپنے دوستوں کی مدد سے اقبال کو اُسی وقت فرار ہونے کے دوران پکڑ لیا تھا جس کی اچھی خبر لینے کے بعد اُسے پولس کے حوالے کیا گیا تھا، نبیل کی ہی   شکایت کے بعد اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولس نے  عفان جبالی کے قتل میں چھ لوگوں کے خلاف معاملات درج کئے تھے۔ اس تعلق سے اب تک چار لوگوں کو پولس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوچکی  ہے، مزید دو کی تلاش جاری ہے۔ ضلع اُترکنڑا کے ایس پی  شیو پرکاش کی نگرانی  میں بھٹکل اسسٹنٹ ایس پی نکھل کی قیادت میں   بھٹکل  پولس کی پوری ٹیم  اس معاملے کو حل کرنے میں جُٹی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...