بھٹکل عفان جبالی قتل کیس؛ مینگلور سے ایک اور ملزم گرفتار؛ پولس کو تین مزید لوگوں کی تلاش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2019, 11:43 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/اکتوبر(ایس او نیوز)  گذشتہ سنیچر کو ہوئے عفان جبالی قتل کے معاملے میں بھٹکل  پولس  آج جمعہ کی شب کو ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جس کی شناخت مینگلور کے رہنے والے مشرف کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گرفتارشدگان کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  مشرف کو کل سنیچر کے روز عدالت کے روبرو پیش کئے جانے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ  گذشتہ سنیچر کو قلب شہر میں واقع ایک لاڈج میں موگلی ہونڈا کے رہنے والے محمد عفان جبالی   کا قتل کیا گیا تھا،  جس میں جملہ چھ لوگوں کے ملوث ہونے کی بات ایف آر آئی میں درج کی گئی تھی۔  واردات کے فوری بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے تھے جس کے دوران ایک شخص کو جائے وقوع سے  اُسی وقت  گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ قتل میں مبینہ طور پر ملوث پانچ لوگ ضلع جنوبی کینرا کے بتائے گئے تھے، واردات انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ اس ضمن میں کل جمعرات کو ایک شخص کو بنٹوال سے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ آج مینگلور سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس قتل سے مکمل طور پر پردہ ہٹانے کے لئے پولس کو مزید تین لوگوں کی تلاش ہے جنکے تعلق سے خبر ملی ہے کہ پولس کی تین الگ الگ ٹیموں کو تین الگ الگ مقامات پر روانہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...