بھٹکل اے سی نے سیاسی پارٹیوں کو سونپی نظر ثانی شدہ ووٹرلسٹ ؛ لسٹ سے 2740 ناموں کا اخراج؛ 1799 نئے نام شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th January 2024, 6:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24 / جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل کی اسسٹنٹ کمشنر(اے سی)  نینا نے  لوک سبھا حلقہ کی نظر ثانی شدہ فائنل ووٹرلسٹ سیاسی پارٹیوں کے حوالے کی ۔     اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق قطعی ووٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ بھٹکل حلقہ کی فہرست میں جملہ 2,25,128 ووٹرس ہیں جن میں 1,14,053 مرد اور 1,11,075 خواتین شامل ہیں ۔ خصوصی نظر ثانی کے دوران ووٹر لسٹ سے 2,740 نام خارج ہوئے ہیں اور 4,434 ناموں میں ترمیم ہوئی ہے جبکہ 1,799 ووٹرس کے نام شامل کیے گئے ہیں ، جنہیں ڈاک کے ذریعے ووٹر شناختی کارڈس روانہ کیے گئے ہیں ۔

    اے سی نے بتایا کہ ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی کے دوران بوتھ لیول پر افسران نے گھر گھر جا کر فوت ہونے یا علاقے سے دوسری جگہ منتقل ہونے والے یا پھر نئے نام شامل کرنے کے سلسلے میں جانکاری حاصل کی ۔ مکمل جائزہ اور ضوابط کے مطابق اس کی تصدیق کے بعد ووٹر لسٹ کو قطعی شکل دی گئی ہے ۔ 

    اب اگر اس قطعی فہرست میں بھی نام ، پتہ وغیرہ کے سلسلے میں کوئی تبدیلی، ترمیم و تنسیخ کرنا ہو تو آن لائن پر فارم 8 بھرتی کیا جا سکتا ہے یا پھر براہ راست محکمہ سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔ 

    اے سی نینا نے کہا کہ ووٹر فہرست سے متعلق کسی بھی کارروائی کے لئے ووٹروں کو اب سرکاری دفتروں کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بلکہ وہ خود ہی ویب پورٹل voters.eci.gov.in ، ووٹر ہیلپ لائن موبائل ایپ یا 1950 voter hel[pline کے ذریعے مناسب اور ضروری فارم بھرتی کر سکتے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔