کرناٹک کے12اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش،ایک عورت ہلاک، کئی مکانوں کو نقصان، چھت گرنے سے4زخمی،اگلے3دنوں تک بھاری بارش کے امکانات

Source: S.O. News Service | Published on 22nd July 2023, 1:27 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل، 22/جولائی(ایس او نیوز/ایجنسی) اُترکنڑا کے اندورنی علاقوں اورملناڈ سمیت ریاست کے12اضلاع میں موسلا دھاربارش سے عام زندگی پوری طرح ٹھپ پڑگئی ہے۔ جبکہ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چک منگلورو کے موڈیگیرے داداہلی میں دیوما(63) نامی عورت ہیماوتی ندی میں گرنے سے ہلاک ہوگئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چک منگلورو میں ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے آگمبے میں تعلیمی اداروں کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بیلگاوی  ضلع اور مہاراشٹرا کے سرحدی علاقوں میں بھی بھاری بارش ہوئی ہے۔ کرشنا،ملا پرابھا سمیت اس علاقہ کی کئی ندیاں زیر آب ہو چکی ہیں۔ خانہ پور تعلقہ میں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے ملا پرابھا ندی پر باندھے12سے زیادہ پلوں پر سے پانی بہنے لگا ہے۔خانہ پورتعلقہ کے 50دیہات کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے،ملا پرابھا ندی کے متصل مندر میں بڑی مقدار میں پانی داخل ہونے کی بھی خبر موصول ہوئی ہے۔

شیموگہ اورچکمنگلورومیں ہورہی بھاری بارش کی وجہ سے تُنگا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگی ہے۔ شیرینگری کا ایک مندربھی پانی میں ڈوبنے کی خبر ہے۔ باگل کوٹ ضلع کے جمکھنڈ تعلقہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مکان کی چھت زمین بوس ہو گئی ہے،جس کے نتیجہ میں چارافراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھارواڑ تعلقہ کے بوگور میں سرکاری اسکول کا سلیب گرنے سے3طلبا زخمی ہو ئے ہیں۔

شمالی کنڑا ضلع کے یلا پور میں ہوئی بھاری بارش سے یہاں کے سرکاری اسکول کی دیوار ز مین بوس ہو گئی، لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے ہاسن کے دونیگل سے قریب شرڈی گھاٹ میں قومی شاہراہ میں زمین کھسکنے سے گاڑیوں کی چہل پہل تھم گئی تھی جس کے بعد ٹپر لاریوں کے ذریعے مٹی ہٹائی جارہی ہے۔ مینگلورو اور شیموگہ قومی شاہراہ کے شنکر پور میں سڑک میں دراڑ پڑنے خبر ہے۔

 مینگلورو، بیلاری، شیموگہ اضلاع کی حدود میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش کی وجہ سے کئی درخت زمین بوس ہو چکے ہیں،اس کے علاوہ 8 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جنوبی کنڑا، اڈپی، ہاویری، کورگ اور گدگ اضلاع میں موسلادھار بارش کی رپورٹیں ملی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں مزید 3دنوں تک بھاری بارش کے امکانات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...