بھٹکل 27 اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے بینندور میں 14 اگست کو ہوئے ایک شخص کے قتل کے معاملے میں آج جمعرات کو مضافاتی پولس نے مزید تین لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت ایشور انپّا نائک (32)، کرشنا انپّا نائک (35) اور سنتوش جٹپّا نائک (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ تینوں قریبی نوج دیہات کے جنگل میں چھپے ہوئے تھے جنہیں پولس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ان تینوں کی گرفتاری کے ساتھ ہی گرفتار شدگان کی تعداد بڑھ کر 11 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ 14 اگست کو بینندور میں پدمیا جٹّا نائک (44) کا قتل ہوا تھا اور قتل کے الزام میں تین روز قبل ہی آتھ لوگوں کو پولس نے بیلگام اور کولہاپور سے گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا تھا۔ آج بھی تین لوگوں کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔