بنٹوال:ہائی وے پر واقع 5دکانوں میں شٹرس کے تالے توڑ کر انجام دی گئی چوری کی وارداتیں 

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2019, 6:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنٹوال 30/ستمبر (ایس او نیوز) اڈیاناڈکا نامی علاقے ہائی وے کے کنارے پر واقع 5دکانوں کے شٹرس کے تالے توڑکر چوری کی وارداتیں انجام دی گئی ہیں، جس میں نقدی، کمپیوٹر مانیٹرکے علاوہ سگریٹ کے بنڈلوں پر ہاتھ صاف کیا گیا ہے۔

 پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق واسودیوا نائیک نامی شخص کی دکان سے لٹیرے 60ہزار روپے نقداور 30ہزار روپے مالیت کے سگریٹوں کے علاوہ سی سی کیمرے سے منسلک کمپیوٹر مانیٹر بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ دیوانندا شینوئی کی دکان سے صرف 500روپے نقد اڑا لیے گئے ہیں، جبکہ شینوئی کی دکان کے سامنے والے اسٹوڈیو سے تقریباً 10ہزار روپے چرائے گئے ہیں۔رادھا کرشنا نامی شخص کی دکان کا قفل توڑنے کے بعد چوروں نے دکان کے اندر نقد رقم کی تلاش میں ٹیبل کے خانے میں موجود کاغذات بکھیر دئے، مگر وہاں سے وہ لوگ خالی ہاتھ لوٹ گئے،جبکہ روہتاشوا نامی شخص کی دکان سے 10ہزار روپے نقدی اڑانے میں وہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایک ہی رات میں سلسلہ وار چوری کی خبر ملنے پر پولیس افسران نے فنگر پرنٹ ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ متعلقہ دکانوں پر پہنچ کر معائنہ کیااور تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک سی سی کیمرے میں ایک چورکی مشکوک حالت میں گھومنے کی تصویر قید ہوگئی ہے جس کی بنیاد پر مزید چوروں کے تعلق سے سراغ لگانا اس کے لئے آسان ہوجا ئے گا۔

 ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر وکرم امٹے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیداللہ ادواوت، سرکل پولیس انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...