بنٹوال : زندگی سے بیزار خاتون نے کرلی خود کشی
بنٹوال، 21؍ستمبر (ایس او نیوز) زندگی کی الجھنوں سے پریشان اور پژمردگی کا شکار ایک خاتون نے تالاب میں کود کر خودکشی کرلی ۔
یہ واقعہ بنٹوال تعلقہ کے کولناڈو گاوں میں پیش آیا ۔ مہلوک خاتون کا نام پاروتی (56 سال) ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پاروتی ذہنی دباو اور افسردگی کا شکار تھی۔ منگلورو کے ایک اسپتال میں معائنہ کے بعد اسے ذہنی دباو کم کرنے کی دوائیاں تجویز کی گئی تھیں ۔ لیکن دواوں کا اثر نہ ہونے کی وجہ سے پاروتی اپنی زندگی سے بیزار آگئی تھی ۔ اسی وجہ سے اس نے اپنے گھر کے قریب واقع تالاب میں کود کر خودکشی کر لی ۔
معلوم ہوا ہے کہ کل جب گھر والے پاروتی کو اکیلا چھوڑ کر باہر گئے ہوئے تھے تو اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ اس ضمن میں وٹل پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے ۔