بنگلورو سمیت سرسی، بیندور اور ریاست کے مختلف مقامات پر پٹرول ، ڈیزل سمیت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا تانگہ ، بیل گاڑی جوتتے ہوئے احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2021, 9:02 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل : 25؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) پٹرول، ڈیزل ، پکوان گیس ، پکوان تیل سمیت کئی ایک ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف کانگریس لیڈر اور حزب مخالف لیڈر سدرامیا اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے کانگریس کے ارکان اسمبلی کےساتھ بنگلورو میں تانگہ سواری کرتےہوئے ودھان سودھا پہنچتے ہوئے اپنے احتجاج کو درج کرایا تو ریاست کے دیگر مقامات پر بھی کانگریس لیڈران نے تانگہ اور بیل گاڑی کا استعمال کرتےہوئے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کےخلاف احتجاج کیا۔

ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ بی جے پی کی حکومتیں عوام کو پک پاکٹ کررہی ہیں، ان حکومتوں کی چمڑی موٹی ہوگئی ہے، انہیں عوامی دکھ، تکالیفاور پریشانیوں  کا احساس ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف کانگریس پارٹی کااحتجاج نہیں بلکہ عوامی احتجاج ہے۔ حزب مخالف لیڈر سدرامیا نے کہاکہ جب سےمودی وزیر اعظم بنے ہیں تب سےپٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس سمیت ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، ان کی من مانی سے متوسط اور غریب طبقات کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

سرسی :ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بڑھوتری، پرائیویٹزم اور بے روزگاری جیسے مسائل کے خلاف ضلع کانگریس نے بیل گاڑی جوتتے ہوئے احتجاج کیا اور سرسی کے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی حکومت کو میمورنڈم روانہ کیا۔ پرانے بس اسٹنڈ سے نکلے یوتھ کانگریس ورکرس  سے قیمتوں میں اضافہ ، بے روزگاری اور خانگیانہ  کی ذمہ دار مرکزی و ریاستی حکومتوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ بیل گاڑی کے ذریعے شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے اے سی دفتر پہنچے ۔ احتجاج میں سیکڑوں کانگریس کارکنان شریک تھے۔ قومی یوتھ کانگریس کے سکریٹری اور کرناٹک کے نگراں کار سربھی ترویدی نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی وعدہ خلاف پارٹی ہے۔ان کی حکومتوں سے جمہوریت کا قتل ہورہا ہے۔ اسی طرح ضلع کانگریس صدر بھیمنانائک نے کانگریس حکومتوں کے کام کو گنواتے ہوئے  بی جے پی حکومتوں کی عوام مخالف پالیسی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ریاستی یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری عارف اور دیپکا ریڈی نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔  

بیندور:بیندور یوتھ کانگریس کی جانب سے تحصیلدار دفتر کے روبرو چائے تیار کرتےہوئے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کے خلاف انوکھا احتجاج کیاگیا۔ سابق رکن اسمبلی گوپال پجاری نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی عوام مخالف پالیسیوں کی سخت مذمت کی۔ ضلع یوتھ کانگریس صدر دیپک کوٹیان، نائب صدر ایس راجو پجاری ، بلاک کانگریس صدر ایس مدن کمار سمیت کئی کارکنان احتجاج میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...