بھٹکل: ترن مکّی نیشنل ہائی وے پر بس اور ٹمپو کی ٹکر؛ 20 سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st October 2022, 12:10 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  یکم اکتوبر (ایس او نیوز)  کاروار سے  بھٹکل جانے کے دوران  تیز رفتار بس ، مسافر بردار ٹمپو سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں  20 سے زائد افراد زخمی  ہوگئے۔ حادثہ  سنیچر صبح مرڈیشور اور شرالی کے درمیان ترن مکّی چرچ کے  قریب نیشنل ہائی وے 66 پر  پیش آیا۔  تمام زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  مسافر بردار  ٹمپو ہوناور سے بھٹکل جارہی تھی، جس میں زیادہ تر اسکول  ٹیچرس  سوارتھیں جو  شرالی  ، چتراپور میں منعقدہ ایک پروگرام میں شریک ہونے کے لئے جارہی تھیں۔ اس دوران کاروار  سے بھٹکل ہوتے ہوئے  مینگلور جانے والی والووو بس   نے پیچھے سے ٹمپو کو  ٹکرماردیا۔ بس پر سوار تمام مسافر محفوظ رہ گئے، البتہ ٹمپو پر سوار مسافروں کو  چوٹیں آئی ہیں۔

پانچ زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد  زائد علاج کے لئے کنداپور یا  مینگلور اسپتال جانے کی صلاح دی گئی ہے۔دیگر زخمیوں کی بھٹکل اسپتال میں ہی  مرہم پٹی  کرائی گئی ہے۔

زخمیوں کی شناخت  وسنتی، چندرو گوڈا، للیتا، وندنا، سوچیترا،  بھاگوتی،  وینا کامتھ،  کوسوما، زُبیدہ،  منجوناتھ، نورالنساء،  لتا، کویتا، بھومیکا،  امبیکا، اشرف النساء،  انیتا اور لکشمی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  کاروار سے بھٹکل جانے والی  ٹمپو اور بھٹکل سے مینگلور جانے والی   پرائیویٹ بسیں، اکثر ہائی ویز کنارے اچانک رُک جاتی ہیں، جس سے پیچھے سے آنے والی سواریوں  بالخصوص بائک سواروں کو اپنے گاڑی پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ  حادثے کا شکار   ٹمپو بھی  ہائی وے کنارے  پر  رُکتے رُکتے جارہی تھی،   جیسے ہی یہ ٹمپو  ترن مکّی کی طرف رُکنے کی تیاری میں تھی، اُسی دوران  سرکاری بس  جو ٹمپو کو اوورٹیک کرنے کی فراغ میں تھا،  ٹمپو کے اچانک رُکنے کی وجہ سے اُس سے ٹکراگیا۔

حادثے میں بس کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے، اسی طرح ٹمپو کو بھی  کافی نقصان پہنچا ہے۔

اطلاع ملتے ہی مرڈیشور پولس کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور  زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے بعد ٹریفک نظام کو درست کیا۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...