افغانستان: تین زوردار دھماکوں سے دہل گیا جلال آباد، 3 ہلاک، درجنوں زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2021, 11:07 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کابل،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان کے جلال آباد میں تین زوردار بم دھماکوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پی ڈی 13 علاقے میں ایک امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) بلاسٹ ہوا ہے جس کی زد میں آنے سے کم از کم 19 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ خبروں میں زخمیوں کی تعداد زیادہ بھی بتائی جا رہی ہے۔ ایک دھماکہ پی ڈی 6 علاقے میں اور تیسرا دھماکہ کسی الگ مقام پر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں میں 3 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں اور کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ حالانکہ خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے 2 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

افغانستان کے نیوز چینل ’ٹولو نیوز‘ نے ننگرہار خطہ کے مقامی افسران کے حوالے سے بتایا ہے کہ جلال آباد کے پی ڈی 6 میں سڑک کنارے لگائے گئے آئی ای ڈی کی زد میں طالبان کی گاڑیاں آ گئیں۔ زخمیوں کو ننگرہار کے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اسپتال کے افسران نے بتایا کہ تقریباً دو درجن زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے بیشتر عام شہری ہیں۔

اس درمیان پنٹاگن نے گزشتہ مہینے افغانستان میں کئی شہریوں کی جان لینے والے ڈرون حملے کے معاملے میں اپنی غلطی مان لی ہے۔ اس نے بتایا کہ ایک تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ حملے میں صرف شہری مارے گئے تھے، نہ کہ اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد، جیسا کہ پہلے مانا گیا تھا۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ مرین جنرل فرینک میک کنزی نے پنٹاگن کی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ حملہ ایک غلطی تھی۔ 29 اگست کو ہوئے اس حملے کو پنٹاگن کے افسر کئی دن تک صحیح ٹھہراتے رہے تھے۔ اس حملے میں سات بچوں سمیت 10 شہریوں کے مارے جانے کے باوجود ان کی جانب سے اسے صحیح طریقے سے انجام دینے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...