اُڈپی ضلع کے کوڈؤر کی جامعہ مسجد کی زمین پر غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام: اے پی سی آر کی جانب سے انسانی حقوق کمیشن میں شکایت درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th April 2021, 4:54 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اُڈپی :19؍اپریل(ایس اؤ نیوز)کوڈؤور کلمات مسجد کی رجسٹرڈ زمین پر زور زبردستی داخل ہوکر غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دیا گیا ہے اور مسجد آنے والوں کو رکاوٹ پیدا کرنے کے متعلق اے پی سی آر اُڈپی نے 15اپریل کو کرناٹکا حقوق انسانی کمیشن میں شکایت درج کی ہے۔

سرو ے نمبر 53/06پر گزشتہ 200برسوں سے زائد عرصہ سے کلمات مسجد کا وجود ہے۔ 1908سے ہی جامعہ مسجد کی نگرانی کے لئے سرکاری خزانے سے امداد جاری ہے۔ 28برس پہلے یعنی 1993مارچ 16کو کرناٹکا وقف بورڈ میں مسجد کی جائیداد کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔ 16مارچ 2020کو کرناٹکا حکومت کےروینیو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے نوٹی فیکشن کراتے ہوئے وقف جائیداد کے طورپر اعلان کیاگیا ہے۔

محکمہ روینیو کے مصدقہ اعلامیہ میں کلمات جامعہ مسجد اور اس کی جائیداد مسجد کےنام سےرجسٹریشن ہوچکی ہے۔ وقف کی مسجد زمین پر ( جن کا زمین سے کوئی تعلق نہیں ہے) غیر قانونی طورپر مورتی کو نصب کرتےہوئے ٹینٹ لگا کر قانون کی خلاف ورزی میں مصروف ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

13اپریل 2021کو نام نہاد پنچ دھوموتی  ہوراٹ سمیتی کے نام پر بغیر کسی اجازت کے شرپسندوں نے مسجد کی زمین پر غیرقانونی سرگرمیوں کو انجام دیتےہوئےخوف اور بدامنی پیدا کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی مسلمانوں کو نماز کے لئے رکاوٹ پیدا کئے جانے کی بات شکایت میں کہی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مسجد کی زمین پر نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کو پولس کی موجودگی میں نکال پھینکے گئے ہیں۔ایک مقامی میونسپالٹی کا ایک ممبر اس پوری کارستانی کی قیادت کی ہے جس کا کئی لوگوں  نے ساتھ دیا ہے۔ اس طرح مذہبی حقوق کی پامالی ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ان سبھی حالات نے مقامی سطح پر خوف کاماحول پیدا کیا ہے۔ آپ قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کرنے اور مسجد کو آنے جانے والوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ کو حکم جاری کرنے کا اے پی سی آر اُڈپی چاپٹر کے صدر حسین کوڈی بینگرے نے حقوق انسانی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے۔

مسجد کا پیدل راستہ کھولنے کا مطالبہ : کوڈور دیہات کے سروے نمبر 53/6پر موجود کلمات مسجد کے پیدل راستے کو چند سرپسندوں نے باڑ لگاتے ہوئے بند کیا ہے ۔ جس سے مسجد کوآنے  جانےمیں پریشانی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مسجد کا ایک وفد ضلع ایس پی اور اُڈپی تحصیلدار کو میمورنڈم سونپا ہے۔

18اپریل کو دوپہر کی نماز ختم ہونے کے بعد مصلی مسجد سے نکلے تو انہیں راستے میں غیرقانونی طورپر نئی باڑ لگا کر پیدل راستے کو بندکئے جانےکودیکھاگیا ۔ اس سلسلے میں مقامی پولس کو اطلاع دی گئی تو وہاں سے کوئی معقول جواب نہیں مل سکا۔ شرپسندوں کی کرتوت سے رمضان جیسے مبارک مہینےمیں نماز کی ادائیگی میں پریشانی ہورہی ہے۔ اس بے انصافی کو دور کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔  مسجد وفد کا کہنا ہے کہ اس طرح کلمات مسجد کے مصلیوں کے بنیادی حقوق کو چھینا گیا ہے۔ جن شرپسندوں نے جس گھناونی حرکت کو انجام دیا ہے اس کے متعلق انہیں سخت سزا دینے اور مسجد کا راستہ کھول دینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...