جنوری 19 کو ہوں گےانجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے انتخابات؛ اسحاق شاہ بندری الیکشن کمشنر منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2019, 1:16 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 20/جولائی (ایس او نیوز) قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عام انتخابات اگلے سال 19 جنوری کو ہوں گے جس کے لئے آج سنیچر کو  ہوئی انتظامیہ میٹنگ میں  الیکشن کمشنر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔  اس بات کی تصدیق انجمن کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  آج کی میٹنگ میں جناب اسحاق شاہ بندری  آٹھ کے مقابلے  22 ووٹ حاصل کرتے ہوئے الیکشن کمشنر منتخب ہوئے ہیں اور دستور کے مطابق  چھ ماہ بعد انجمن کے انتخابات ہوں گے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  الیکشن کمشنر  کے انتخاب کے بعد اگلی   میٹنگ میں تحلیل ہونے والی انتظامیہ میں سے  دس اراکین کا انتخاب ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ آج انجمن انتظامیہ کی میٹنگ میں جملہ 30 اراکین شریک ہوئے تھے، الیکشن کمشنر کے لئے تین لوگوں  کے نام پیش ہوئے جس میں سے ایک کا نام  واپس لیا گیا اس طرح دو اراکین میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے ووٹنگ کرائی گئی اور جناب اسحاق شاہ بندری صاحب   22 ووٹ حاصل کرتے ہوئے الیکشن کمشنر منتخب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق انجمن کی انتظامیہ  85 اراکین پر مشتمل ہے  جس میں قریب  آدھے لوگ بیرون بھٹکل مقیم رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ 1919 سے قائم  انجمن کے ماتحت  مونٹیسری،   پرائمری اور ہائی اسکول  سے لے کر  گریجویٹ، انجینرنگ، بی ایڈ،  بی سی اے اوربی بی اے وغیرہ تک تعلیم دی جاتی ہے۔اور یہ ادارہ اپنے سوسال مکمل کرچکا ہے یہ بھی یاد رہے کہ انجمن کی صد سالہ تقریبات کا دور بھی جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...