ہندی میں خطاب کرنے اب میدان میں اُترے گی ممتا بینرجی؛ کیا ان کا اُترنا وزیراعظم مودی کیلئے خطرے کی گھنٹی تو نہیں ؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th December 2016, 3:08 PM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

کولکاتا 28؍دسمبر(ایجنسی) نوٹ بندی کی وجہ سے پیدا شدہ کرنسی بحران کے بعد مرکزی حکومت کے خلاف مورچہ کھولنے والی ممتا بنرجی اب ہندی بیلٹوں میں وزیر اعظم مودی کا مقابلہ کرنے کیلئے کمرکستی ہوئی نظر آرہی ہیں اور اخباری رپورٹوں پر بھروسہ کریں تو ممتا بینرجی اب ہندی زبان پر عبور حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔

ذرائع سے ملی خبر کے مطابق دارجلنگ میں نیپالی اور مدنی پور میں سنتھالی زبان بول کرعوام کا دل جیتنے والی ممتا بنرجی ہندی بیلٹ میں وزیر اعظم مودی کے خلاف اپنی مہم کوپراثر بنانے کیلئے ہندی زبان پر مکمل عبور حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔اگلے عشرے میں ممتا بنرجی کرنسی بحران پر لکھنو اور پٹنہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرنے والی ہیں ۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی اس کیلئے ایک ہندی ٹیچر کی مدد لے رہی ہیں اور اپنے ساتھ ہندی ۔بنگلہ ڈکشنری بھی ساتھ میں رکھ رہی ہیں ۔سمجھا جارہا ہے کہ اگر ممتا بنرجی ہندی میں عبور حاصل کرتے ہوئے عوامی خطاب کرنے میدان میں اُترئیں گی تو مودی کے لئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوں گی۔

حال ہی میں ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ 1984سے دہلی میں رہتے ہوئے آرہی ہیں ۔ممبر پارلیمنٹ ،مرکزی وزیر رہنے کی وجہ سے ہندی بولنا سیکھ لیا تھا مگر 2011میں بنگال کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ہندی بولنے کی پریکٹس میں کمی آگئی ۔اس کی وجہ سے اُن کی ہندی کمزور ہوگئی۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی اپنی شاعری کی کتاب ہندی میں لارہی ہیں ۔اس سے قبل ان کا مجموعہ کلام اردو زبان میں آچکا ہے ۔اس کے علاوہ 2013میں شایع ہونے والی ممتا بنرجی کی سوانح عمری میری سنگھرس پر یاترا کا ہندی ترجمہ بھی ہورہا ہے ۔

ہندی اخبار سن مارگ کے ایڈیٹر و ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر وویک گپتا ممتا بنرجی کی ہندی تقریر کی تیاری میں تعاون کرتے ہیں ۔16نومبر کو ممتا بنرجی نے ہندی میں ٹویٹ کیا تھا اور اس میں دہلی کے آزاد مارکیٹ میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کے ساتھ مشترکہ ریلی کا اعلان کیا گیا تھا ۔اس کے بعد انہوں نے اپنی کئی ٹویٹ ہندی میں کرکے وزیر اعظم مودی کی تنقید کی تھی۔ دیگر بنگالی لیڈروں کے مقابلے ممتا بنرجی کی ہندی زبان کی صلاحیت بہتر ہے اور وہ آسانی سے ہندی میں تقریر کرلیتی ہیں او ر وہ اپنی تقریروں میں علامہ اقبال کے اشعار کو بھی پڑھتی ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...