سپریم کورٹ پہنچا چنڈی گڑھ میئر الیکشن تنازعہ، عآپ امیدوار کلدیپ نے عرضی کی داخل

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2024, 11:08 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنڈی گڑھ، یکم فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) چنڈی گڑھ میئر الیکشن میں ملی حیرت انگیز شکست کے بعد عآپ اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار کلدیپ ڈھلور نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اس انتخاب کو خارج کرنے کے لیے پہلے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، لیکن ہائی کورٹ نے فوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا اور بدھ کے روز کہا تھا کہ بی جے پی سے نومنتخب میئر منوج سونکر اپنی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے انتظامیہ سے تین ہفتہ کے اندر جواب طلب کیا تھا اور آگے کی سماعت کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

ہائی کورٹ کے ذریعہ فوری راحت نہیں ملنے سے مایوس عآپ لیڈر کلدیپ ڈھلور نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ اپنی عرضی میں کلدیپ نے ووٹنگ کے عمل میں بے ایمانی کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے اس انتخاب کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ فی الحال اس عرضی کی منظوری سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بدھ کے روز ہی اپنے بیان میں واضح کر دیا تھا کہ عآپ اور کانگریس سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ مان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’چنڈی گڑھ میئر انتخاب جمہوریت کے قتل کی مثال ہے۔ 30 جنوری کا دن جمہوریت کے لیے سیاہ دن ہے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو چنڈی گڑھ میئر انتخاب ہوا جس کا نتیجہ بھی اسی دن برآمد ہو گیا۔ ریٹرننگ افسر نے عآپ اور کانگریس اتحاد کے 8 کونسلروں کا ووٹ رد کر دیا تھا جس کی وجہ سے بی جے پی امیدوار کے ووٹوں کی تعداد بڑھ گئی اور بی جے پی امیدوار منوج سونکر کو 12-16 سے فاتح قرار دے دیا گیا۔ اس ریزلٹ کو دیکھ کر ملک بھر کی اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی پر حملہ آور ہیں اور جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام عائد کر رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی بہت گھبرائے ہوئے لگتے ہیں، کچھ دنوں میں اسٹیج پر ہی آنسو نہ نکل آئیں، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا حملہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے بیجاپور میں پی ایم مودی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں پی ایم مودی اپنی تقریروں میں بہت گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ شاید اگلے ...

منی پور میں جمہوریت ہائی جیک، سیکورٹی فورسز کے سامنے جبراً این ڈی اے کے لیے ڈلوائے گئے ووٹ، کانگریس کا سنگین الزام

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ کے دوران کانگریس نے یہ سنگین الزام لگایا ہے کہ منی پور میں سیکورٹی فورسز کے سامنے جبراً این ڈی اے کے حق میں ووٹ ڈلوائے جا رہے ہیں۔ یہ الزام کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے عائد کیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر ...

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...