منی پور میں جمہوریت ہائی جیک، سیکورٹی فورسز کے سامنے جبراً این ڈی اے کے لیے ڈلوائے گئے ووٹ، کانگریس کا سنگین الزام

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2024, 10:48 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ کے دوران کانگریس نے یہ سنگین الزام لگایا ہے کہ منی پور میں سیکورٹی فورسز کے سامنے جبراً این ڈی اے کے حق میں ووٹ ڈلوائے جا رہے ہیں۔ یہ الزام کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے عائد کیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ باہری منی پور کے اخرل ضلع میں لوگوں کو این ڈی اے میں شامل پارٹی این پی ایف کو ووٹ دینے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جمہوریت خطرے میں ہے۔ جس جگہ کی یہ ویڈیو ہے وہاں سیکورٹی فورسز خاموشی سے کھڑے ہیں، کیونکہ ہماری جمہوریت ہائی جیک ہو چکی ہے۔ یہ ہماری زندگی کے سب سے اہم انتخابات ہیں۔‘‘ شیئر کردہ ویڈیو کے بارے میں جے رام رمیش نے کہا ہے کہ یہ منی پور باہری لوک سبھا سیٹ کے ضلع اخرل کی ہے جس میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کو این پی ایف کے حق میں ووٹ دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

جئے رام رمیش نے اس سے قبل ایک دیگر سوشل میڈیا پوسٹ میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے اس میں لکھا تھا کہ ’’جے پی نڈا کا پورا نام جگت پرکاش نڈا ہے، لیکن ان کو بھی پی ایم مودی کی ہوا لگ گئی ہے اور وہ اب ’جھوٹ پرچار نڈا‘ بن گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا تھا کہ جے پی نڈا نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی تقریر کا پوری طرح غلط مطلب اخذ کیا ہے۔ منموہن سنگھ نے 9 دسمبر 2006 کو اپنی تقریر کے اگلے ہی دن 10 دسمبر کو وضاحت بھی پیش کر دی تھی لیکن بی جے پی کے تمام لیڈران پولرائزیشن کی حکمت عملی کے تحت جھوٹ بول رہے ہیں۔

جے رام رمیش نے جے پی نڈا کے الزامات جھوٹ پر مبنی قرار دیا اور اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ’’میرا رسپانس دیکھیے اور (سابق) وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وضاحت پڑھیئے۔ ’وسائل پر پہلا دعویٰ‘ کے تناظر میں وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وضاحت (دسمبر 10، 2006)، وزیر اعظم نے کل (9 دسمبر 2006) کو قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں حکومت کی مالی ترجیحات پر جو کچھ کہا، اس کی جان بوجھ کر اور شاطرانہ طریقے سے غلط تشریح کر کے تنازعہ پیدا کیا گیا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے کچھ حصوں میں بھی وزیر اعظم کے تبصروں کو سیاق و سباق سے ہٹا کر دکھایا گیا ہے۔ ایسا ہونے کی وجہ سے بے بنیاد تنازعے کو فروغ ملا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...

نتیش کمار ، رابڑی دیوی سمیت بہار قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب ارکان کی حلف برداری

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب اراکین نے منگل کو قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے نومنتخب اراکین کو عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسمبلی کوٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین، ...

اپریل ماہ میں بے روزگاری بڑھ کر 8.1 فیصد ہوئی، 47 لاکھ لوگ ملازمت سے ہوئے محروم: سی ایم آئی ای

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان مودی حکومت کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ یعنی اپریل 2024 میں تقریباً 47 لاکھ لوگوں کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے اشخاص کے ...

سی بی آئی معاملے میں منیش سسودیا کو جھٹکا، عدالتی حراست میں 15 مئی تک توسیع

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں جھٹکا لگا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے اس کیس سے متعلق سی بی آئی معاملے میں سسودیا کی عدالتی تحویل میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت اب 15 مئی کو ہوگی۔ دہلی آبکاری ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔