ابوبکر ماکڑے کےزائد علاج کے لئے ریاض میں اہم میٹنگ کا انعقاد؛ حاضرین نے دل کھول کر کی مالی مدد؛ مزید مدد کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th February 2017, 12:43 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 7 / فروری (ایس او نیوز) بھٹکل حنیف آباد کے داماد اور پڑوسی علاقہ شیرور کے رہائشی ابوبکر ماکڑے کوبنگلور اسپتال شفٹ کرکے زائد علاج کرنے کے تعلق سے ریاض میں ڈاکٹر وسیم مانی اور ڈاکٹر ظہیر کولا نے ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ریاض میں مقیم بھٹکل، مرڈیشور، منکی و دیگر علاقوں کے ذمہ داروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انسانیت کی خدمت کا جذبہ جن کے دلوں میں ہوتا ہے اور جولوگ اللہ کی رضا کے لئے اور خالص نیک نیتی اور خلوص دل کے ساتھ کام کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی مدد نازل ہوکر رہتی ہے، اس کی تازہ مثال ابوبکر ماکڑے کو انڈیا روانہ کرنے کے سلسلے میں کی گئی کوششیں ہیں، ان باتوں کا اظہارشہباز منّا نے کیا، انہوں نے کہا کہ قریب ایک کروڑ کا اسپتال بل ادا کرنے کے تعلق سے ہم تمام لوگ بے حد فکرمند تھے، اس کے لئے بھاگ دوڑ کررہے تھے، مگر چونکہ نیت صاف تھی، اللہ نے غیبی مدد فرمائی اور اسپتال انتظامیہ نے ہی خود سامنے آکر پورا کا پورا بل معاف کردیا۔ اب ہمیں اس مریض کو بنگلور اسپتال میں شفٹ کرنا ہے، جہاں علاج کے لئے کم و بیش 20 لاکھ خرچہ آنے کا اندیشہ ہے، اس مناسبت سے ہمیں اس کے علاج کے لئے رقم اکھٹی کرنی ہے، جس کے لئے اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام ذمہ داران سے درخواست کی کہ وہ اس کاذ کے لئے اپنی جانب سے دل کھول کر مالی تعائون فرمائیں۔

ریاض کے رماد ہوٹل میں رات قریب دس بجے میٹنگ کا آغاز مدرسہ کے طالب العلم عبداللہ مشتاق کوچوباپو کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اسپتال میں نو ماہ سے ایڈمٹ ابوبکر ماکڑے کو انڈیا روانہ کرنے کے سلسلے میں سرگرم ہوکر کام کرنے والے ڈاکٹر ظہیر کولا نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ شہباز منا نے پروگرام کی نظامت کی۔

میٹنگ میں ڈاکٹر ظہیر نے ابوبکر ماکڑے کو انڈیا روانہ کرنے کے تعلق سے کی گئی کوششوں کا مختصراً خاکہ پیش کیا، جبکہ شہباز منّا نے اب تک کی گئی تمام کاروائیوں کی تفصیلات پیش کیں۔ ڈاکٹر وسیم مانی جونہایت سرگرم ہوکر متعلقہ مریض کو انڈیا روانہ کرنے کے لئے ابتدا سے ہی جُڑے ہوئے تھے اور بنگلور پہنچ کر منی پال اسپتال میں نو ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم ترتیب دے کر انہیں ابوبکر ماکڑے کے علاج کے لئے ضروری ہدایات دے کر واپس لوٹے ہیں، نے مریض ابوبکر کی حالت کے تعلق سے معلومات فراہم کی، اس سلسلے میں انہوں نے ایک وڈیو کلپ کے ذریعے اسکرین پر پرزینٹیشن بھی پیش کیا جس میں تمام ممبران سے مدد کی درخواست کی گئی تھی۔

مرڈیشورمسلم جماعت ریاض کے صدر اشفاق کوٹیشور نے ڈاکٹر وسیم مانی، ڈاکٹر ظہیر کولا اور ان کے رفقائ کےذریعے انجام دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات پر بے حد خوشی کا اظہار کیا کہ جتنی فکرمندی کے ساتھ ایک مریض کو انڈیا روانہ کرنے کے سلسلے میں جو کام کیا گیا ہے وہ نہایت سراہنا کرنے کے قابل ہے۔ انہوں نے آئندہ بھی اسی طرح تمام لوگوں کو مل جل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا۔  بھٹکل مسلم جماعت ریاض کے صدر نجف خومی، منکی مسلم جماعت ریاض کے صدر الطاف کٹنگری، بھٹکل مسلم جماعت ریاض کے سرپرست عبدالعلیم قاضیا ودیگر ذمہ داران نے بھی اس موقع پر خدمات انجام دینے والوں کی بے حد تعریف کی اور اُن کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ابوبکر کے ساتھ  ساتھ دیگر معاملات میں بھی کسی کی مدد کرنی ہو تو ہم سبھی حضرات اپنی جانب سے ہرممکن تعائون دیں گے۔

میٹنگ میں شریک سبھی شرکائ نے دل کھول کراپنی جانب سے عطیہ پیش کیا، بالخصوص مرڈیشور کے ذمہ داران نے ابوبکر ماکڑے کے علاج کے لئے خطیر رقم پیش کیں۔

ڈاکٹر ظہیر کولا نے اس دوران جناب یونس قاضیا ، جناب ابوبکر مختصر، کیرالہ کے سماجی ورکر شہاب، اسپتال نرس نوریّہ و دیگر احباب بالخصوص شہباز منا، عفان منا، استیاق آرمار، فوزان بڈچول وغیرہ کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا جن میں کچھ لوگوں نے ہمت بندھائی اور کام کرنے میں ہاتھ بٹھایا تو کچھ نے ہر ہر قدم پر ساتھ نبھایا۔ میٹنگ میں ساحل آن لائن کی بھی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے بھرپور شکریہ ادا کیا گیا۔

مولوی ریان برماور ندوی کے دعائیہ کلمات اور عفان منا کے کلمہ تشکر پر رات قریب 11:30 بجے میٹنگ کامیابی کے ساتھ اختتام کو  پہنچی۔

ساحل آن لائن سے فون پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر وسیم مانی نےبتایا کہ ابوبکر ماکڑے کو جمعہ کے دن بنگلور اسپتال میں شفٹ کرنے کا منصوبہ ہے، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس تعلق سے ڈاکٹر ظہیر کولا نے بتایا کہ بنگلور اسپتال میں علاج کے مکمل اخراجات کے لئے وہ گلف کی تمام جماعتوں کو درخواست روانہ کررہے ہیں تاکہ آگے چل کر علاج کے تعلق سے کسی بھی قسم کی رکائوٹ نہ آنے پائے۔ میٹنگ کے تعلق سے ڈاکٹر ظہیر کولا نے بتایا کہ میٹنگ اُمید سے زیادہ کامیاب رہی، اُمید سے زیادہ لوگوں نے حاضری دی اورمیٹنگ میں خطیر رقم جمع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایک نے بھرپور ساتھ دیا ہے اور وہ تمام لوگوں کےنہایت شکرگذار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔