بھٹکل میں پیر کو کورونا کے 94 معاملات؛ ایک کی موت، بھٹکل میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 19

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th May 2021, 8:37 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 17 مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل میں کورونا پوزیٹیو کے   94 معاملات    پیر کو درج کئےگئے ہیں  جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہونے کی بات بھی ہیلتھ بلٹین میں دی  گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرنے والے کا تعلق حنیف آباد سے ہے۔ پتہ چلا ہے کہ دراصل حنیف آباد کے اس شخص کی  اتوار کو موت واقع ہوئی تھی، مگر پیر  کے  ہیلتھ بلٹین میں اس کی موت   کا تذکرہ  درج کیا گیا  ہے۔

بتاتے چلیں کہ  گذشتہ ایک ماہ سے بھٹکل میں ہرروز  دو یا تین لوگوں کی   مرنے کی  خبریں سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور اکثر کی موت کورونا سے  ہونے کی باتیں بھی کی جارہی ہیں، مگر   سرکاری  ہیلتھ بلٹین کے تعلق سےعوام کا کہنا ہے  کہ  اس میں کورونا پوزیٹیو معاملات  اور کورونا سے مرنے والوں کی صحیح  تعداد  نہیں دی جارہی ہے۔اس تعلق سے   سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ   بھٹکل سرکاری  اسپتال میں اگر موت ہوتی ہے تو اُس کا شمار ہی  بھٹکل کے ہیلتھ بلٹین میں درج ہوتا ہے، البتہ دوسرے اضلاع یا دوسری جگہوں پر موت ہونے  پراُس علاقہ کے بلٹین میں ہی اُس کا اندراج ہوتا ہے۔

 سرکاری رپورٹ کے مطابق   پیر کو  پوزیٹیو آنے والے  94 مریضوں میں  سات لوگوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام مریضوں کو کورونا کی  علامات نہ پائی جانے  یا کم پائی جانے کی وجہ سے  گھروں پر ہی کورنٹائن کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج  65 لوگ  کورونا سے صحت مندبھی ہوئے ہیں  اس طرح  کورونا کے دوسری لہر میں  اب تک  974 لوگوں میں  اب 381 معاملات ہی ایکٹیو ہیں، دیگر  تمام  لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔جملہ 33 لوگ اسپتال میں ایڈمٹ ہیں  بقیہ لوگوں  کو گھروں پر ہی کورنٹائن کیا گیا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق  بھٹکل میں ایک شخص کی کورونا سے موت ہونے   کے بعد جملہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر  19 ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...