بھٹکل انجمن کالج میں منعقدہ CET امتحانات میں تعلقہ بھر سے 382 طلبہ شریک؛ 20 ستمبر کو ظاہر ہوں گے نتائج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th August 2021, 6:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29 اگست (ایس او نیوز)  پیشہ وارانہ کالجس میں داخلہ  لینے   کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ   CET  امتحانات سنیچر سے ریاست بھر کے مختلف امتحانی مراکز  میں جاری ہے،    آج اتوار دوسرے اور آخری  دن بھی   سکینڈ پی یو سی میں   کامیا ب ہونے والے طلبہ  سی ای ٹی  امتحانات میں شریک ہوئے۔

ہر سال  سی ای ٹی امتحان کے لئے بھٹکل کے طلبہ کو کمٹہ جانا پڑتا تھا مگر گذشتہ سال سے  بھٹکل انجمن کالج میں ہی    سی ای ٹی  امتحانات منعقد ہورہے ہیں جس کے لئے  ریاستی محکمہ تعلیم کی جانب سے ضرور ی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ 

انجمن پی یو کالج کے پرنسپال جناب محمد یوسف کولا نے بتایا کہ اس بار منعقدہ سی ای ٹی امتحانات میں   تعلقہ بھر سے 382 طلبہ  شریک ہوئے جن کے لئے انجمن کالج میں   16 کمرے مختص کئے گئے  تھے، کووڈ کے چلتے دو کمروں کو  کووڈ  سے متاثرہ یا مشتبہ طلبہ کے لئے   بھی  مخصوص کیا گیا تھا۔

دو سیٹنگ اسکواڈ اور  دو فلائنگ اسکواڈ کےذریعے امتحانات کی نگرانی   کی گئی ، ساتھ ساتھ  صاف شفاف طریقہ سے امتحان کے  انعقاد کے لئے  ایک چیف انسپکٹر، ایک اسسٹنٹ  انسپکٹر سمیت   ایک کسٹوڈین اور ایک نگراں کار کو مقرر کیاگیا تھا۔

سنچر کو بائیولوجی اور میتھس اور اتوار کو فزیکس اور کمیسٹری امتحان تھا۔ پہلے دن بائیولوجی امتحان کے لئے 382 میں سے  228 طلبہ شریک ہوئے ، چونکہ کافی طلبہ سکینڈ پی یو کے بعد انجنئرنگ کالجوں  کا رُخ کرتے ہیں اس لئے ایسے طلبہ  بائیولوجی امتحانات میں شریک نہیں ہوتے، اس وجہ سے بائیولوجی میں  154 طلبہ غیر حاضر رہے۔ میتھس میں  364 طلبہ،  فزیکس میں  370 اور کیمسٹری میں 369 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔

امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کے لئے ضروری قرار دیا گیا تھا کہ وہ ماسک پہن کر آئیں،  سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، اسی طرح  امتحان گاہ جانے سے قبل ان کی جانچ بھی کی گئی ۔

سی ای ٹی کے نتائج 20 ستمبر کو ظاہر کئے جائیں گے  جبکہ کونسلنگ اکتوبر کے پہلے ہفتے  سے  شروع ہوں گے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...