اڈپی، 5/ اکتوبر (ایس او نیوز) کرناٹکا بیک ورڈ کلاسس کے سماجی و تعلیمی سروے کی خدمات انجام دینے کے لئے تعینات ٹیم میں شامل تین ٹیچروں کو اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے اور سروے کے کام سے غیر حاضر رہنے پر ضلع ڈپٹی کمشنر نے 4 اکتوبر سے معطل کر دیا ہے ۔
ضلع ڈپٹی کمشنر سوروپا ٹی کے نے بتایا کہ ولکاڈو سرکاری ہائی اسکول کی ٹیچر سریکھا اور رتنا کے علاوہ ادیاور پی یو کالج کے اسسٹنٹ ٹیچر پربھا بی کو سروے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔ ان ٹیچرز نے سروے کے لئے تعیناتی کا حکم نامہ قبول نہیں کیا اور فون پر رابطہ کرنے پر بھی حکم نامہ قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔
ان تینوں ٹیچرز کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر انہوں نے تا حال اس کا کوئی جواب نہیں دیا ۔ اسی بنیاد پر انہیں 4 اکتوبر سے معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔
ضلع ڈپٹی کمشنر نے تنبیہ کی ہے کہ سروے کا کام انجام دینے والے عملے میں سے کسی نے بھی اس معاملے میں غفلت اور لا پراوئی برتی تو اس کے خلاف ضروری ضابطے کی کارروائی کی جائے گی ۔