ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / میکسیکو میں ہائی وے پر ہولناک حادثہ، 21 جاں بحق

میکسیکو میں ہائی وے پر ہولناک حادثہ، 21 جاں بحق

Thu, 15 May 2025 18:10:55    S O News
میکسیکو میں ہائی وے پر ہولناک حادثہ، 21 جاں بحق

میکسیکو  ، 15/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) میکسیکو کے وسط مشرقی ریاست پُوایبلا میں ریاستوں کو جوڑنے والے ہائی وے پر بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تقریباً 21 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی افسروں نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ پوایبلا کے داخلی وزیر سیموئل ایگوئلر نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ حادثہ تین گاڑیوں سے جڑا ہے اور اس کی وجہ سے کئی دیگر لوگوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ حادثہ بدھ کی صبح کوآکنولاپلن-اوکاسکا شاہراہ کے کلومیٹر 31 پر پیش آیا۔

برازیل کے جنوبی ریاست ریو گرانڈی دو سول میں ایک بڑے سڑک حادثے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ حادثہ ایک مصروف ہائی وے پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ گاڑیوں کے درمیان شدید ٹکر اس وقت ہوئی جب ایک ٹرک نے مخالف لین میں جانے سے پہلے ایک دیگر گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور پھر ایک بس کو ٹکر مار دی، پھر ایک ٹرانسپورٹ وَین سے ٹکرا گیا۔ ٹکر کے بعد ٹرک ایک گڈھے میں جا گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔ زخمی لوگ سڑک پر گرے پڑے نظر آئے، وہیں گاڑیوں کا ملبہ بھی سڑک پر بکھرا ہوا تھا۔

حادثے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جو کافی خوفناک ہے۔ میکسیکو ہائی وے پر کالے دھوئیں کا غبار نظر آ رہا ہے۔ ٹرک میں شدید آگ سے ہر طرف دھواں ہی دھواں نظر آ رہا ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کا ملبہ پڑا ہے۔ خون سے لت پت لوگ سڑک پر پڑے ہوئے ہیں۔ چیخ و پکار کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچی ایمبولنس اور دیگر ہنگامی خدمات راحت و بچاؤ کام میں لگی ہوئی ہیں۔
 


Share: