Sun, 06 Aug 2017 17:31:11
دنیا کے سب سے تیز رنراسین بولٹ کو اپنی آخری ریس میں گولڈن الوداعی نہیں مل پائی۔ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے 100میٹر میں وہ تیسرے نمبر پر رہے۔
View more
Sun, 06 Aug 2017 17:24:17
ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو کولمبو کے میٹرک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 53رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-0سے برتری حاصل کرلی ہے۔
View more
Sun, 06 Aug 2017 17:18:09
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر انھوں نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کیا تو یہ ٹرمپ کی سیاسی خودکشی ہو گی۔
View more
Sun, 06 Aug 2017 17:13:29
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کی پاداش میں اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ہے جس سے چین نے بھی اتفاق کیا ہے۔
View more
Sun, 06 Aug 2017 17:09:48
فلسطین میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہے گذشتہ دو روز کے دوران ہیکروں کی جانب سے 2012ء کے بعد بدترین سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس بری طرح متاثر ہے۔
View more
Sun, 06 Aug 2017 17:03:07
چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین ڈوکلام کے متنازعہ علاقے سے انڈین فوجیوں کو باہر نکالنے کے لیے آئندہ دو ہفتے کے اندر بھارت کے خلاف محدود نوعیت کی جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔
View more
Sun, 06 Aug 2017 16:57:01
فرانسیسی وزیرداخلہ گیراڈ کولمب کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں شدت پسند گروہ داعش کے ساتھ مل کر لڑنے والے 271جہادی فرانس واپس پہنچ چکے ہیں۔
View more
Sun, 06 Aug 2017 16:48:59
عمران خان کی سابق اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے میں نے عائشہ گلالئی سے کبھی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی امیر مقام سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی ہے،میں سچ پر ہوں کوئی چیلنج نہیں کر سکتا،ان کا کہنا تھا میں کوئی کتاب نہیں لکھ رہی اور نہ ہی نواز شریف، شہباز شریف سمیت کسی نے کتاب لکھنے کا کہا ہے۔
View more
Sun, 06 Aug 2017 16:44:42
مغربی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تاہم امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعداس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy