Tue, 08 Oct 2019 16:46:22
واشنگٹن /8اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)ہیومن رائٹس واچ ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی کنگولی نے کہا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر بھارت کو عالمی برادری کی بڑھتی تشویش اور اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔اْن کے بقول، کشمیر میں بنیادی ضروری اشیا کی فراہمی اس قدر بڑا مسئلہ نہیں لیکن شہریوں کا باہر کی دنیا سے رابطہ نہ ہونا تکلیف دہ ہے۔
View more
Tue, 08 Oct 2019 16:37:07
کشمیر کی خود مختاری کی حامی تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنوں اور حامیوں نے چار روز قبل چکوٹھی کے راستے سری نگر کی جانب مارچ شروع کیا تھا، جسے پاکستانی کنٹرول کے کشمیر کی انتظامیہ نے کنٹرول لائن سے کچھ فاصلے پر روک دیا ہے۔مارچ کے روکے جانے کے خلاف جلوس میں شامل افراد نے لائن آف کنٹرول کے قریب دھرنا شروع کر دیا ہے۔
View more
Mon, 07 Oct 2019 16:59:38
واشنگٹن 7اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) ترکی کی وزارتِ خارجہ نے ایک ٹوئٹ ’لائک‘ کرنے پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ترک صحافی ارگن باباہن نے پانچ اکتوبر کو ایک ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے لوگ ایک ایسے سیاسی دور کے لیے تیار ہو جائیں جو ترک نیشنل پارٹی کے رہنما کے بغیر ہوگا۔صحافی کے اس ٹوئٹ کو ہفتے کے روزامریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’لائک‘ کیا گیا اور بعد ازاں غلطی کا احساس
View more
Mon, 07 Oct 2019 16:55:43
امریکی کانگریس کے وفد نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کیا ہے اور بھارت کی جانب سے اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی صورتحال، عوامی جذبات سے آگاہی اور ذمینی حقائق کا جائزہ لیا ہے۔سینیٹر کرس وان ہولین اور سینیٹر میگی حسن پر مشتمل امریکی کانگریس کے وفد نے مظفر آباد کا دورہ کیا جبکہ پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور پال جونز وفد کے ہمراہ تھے۔
View more
Sun, 06 Oct 2019 19:16:19
رک حکام نے پانچ جرمنوں کو کرد جنگجوؤں سے مبیّنہ تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔کرد نواز خبررساں ایجنسی میسوپوٹیمیا نے اطلاع دی ہے کہ ان مشتبہ جرمنوں کو پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ان پر ایک غیر قانونی تنظیم سے تعلق رکھنے کا الزام عاید کیا گیا ہے مگراس کا نام نہیں بتایا گیا لیکن یہ کردوں کی علاحدگی پسند کالعدم مسلح جماعت کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) ہے۔
View more
Sun, 06 Oct 2019 19:12:04
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ قبرص کے نزدیک ڈرلنگ کی کوئی سرگرمی آغاز نہ کرے۔اگر وہ ایسا کوئی اقدام کرتا ہے تو یہ غیرقانونی اور ناقابل قبول ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ بحر متوسط میں توانائی کے وسائل کی دریافت کے کچھ قواعد وضوابط ہیں۔انھوں نے ہفتے کے روز یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں کارروائیاں کچھ
View more
Sun, 06 Oct 2019 19:05:41
عراق کے ایک سرکردہ رکن پارلیمنٹ احمد الجبوری نے دعویٰ کیا ہے کہ مْلک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے معاون کا ہاتھ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک کاروائیوں کی نگران القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے معاونین نے ایک آپریشنل کنٹرول رقم قائم کر رکھا ہے۔
View more
Sun, 06 Oct 2019 18:41:02
لندن 6اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) عراق میں جاری عوامی مظاہروں کے دوران اب تک 100 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور دوسری طرف ایرانی حکومت عراق میں جاری عوامی احتجاج کو فسادات کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایرانی میڈیا میں بھی عراق میں ہونے والے احتجاج کو فسادات کے طور پر پیش کر رہا ہے۔اسی ضمن میں سرکاری اخبار ’کیہان‘ کے مطابق ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ کے نمائندے حسین شریعت مداری نے ہفتے کے روز ایک
View more
Sun, 06 Oct 2019 18:29:39
دبئی 6اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) شامی ڈیموکریٹک کونسل کے ایک سینیر رہ نما نے دریائے فرات کے مشرق میں شام کے علاقوں پر بڑے زمینی حملہ کرنے کی حالیہ ترکی کی دھمکیوں کو "خطرناک" قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ترکی کے صدر نے مشرقی فرات کے علاقوں میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں اور اس آپریشن کے لیے بری فوج اور فضائیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy