Wed, 21 Nov 2018 17:53:02
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بنگلور ضلع کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر کے امبیڈکر میڈیکل اسپتال کے مریضوں اور اسپتال عملے میں 500 پھلوں کے کٹس تقسیم کئے گئے
View more
Wed, 21 Nov 2018 17:20:25
سبریمالا مندرکو لے کرسیاسی تنازعہ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں ہردن لیڈروں کے حملے اورایک دوسرے پرلگنے الے الزام اورجوابی الزام میں مزید تیزی آرہی ہے۔ سی پی ایم پولت بیورو کے رکن ایس رام چندرن پلئی نے بدھ کو آرایس ایس پر سنگین الزام عائد کیا۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 17:12:34
جموں وکشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کو لے کر محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)، عمرعبداللہ کی صدارت والی نیشنل کانفرنس (این سی) اورکانگریس میں معاہدہ ہونے کی خبرہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ریاست کی سیاست میں سخت مخالف تصورکی جانے نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی نے بی جے پی کوروکنے کے لئے ساتھ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 12:37:42
ٹی -20 سیریز کے ساتھ ہندوستان کے آسٹریلیا دورے کا آغاز ہورہا ہے جبکہ 2016 ٹی-20 عالمی کپ کے بعد سے ہندوستان نے اس فارمیٹ میں زبردست کھیل دکھایا ہے۔ ٹی -20 عالمی کپ کے بعد ہندوستان نے 34 میچوں میں سے 24 میچ جیتے ہیں، تواسے صرف 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 12:32:56
ملک کی راجدھانی دلی عورتوں کے لئے اب محفوظ نہیں ہے۔ عوامی مقامات پر بھی انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں بس میں ہی ایک آدمی نے شرمسار کر دینے والی واردات کو انجام دیا۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 12:25:40
آج یعنی 21 نومبر کو عید میلاد النبی کا تیوہار منایا جارہا ہے۔ مسلمانوں کے لئے یہ دن بے حد خاص ہوتا ہے۔ مسلمان اسے تیوہارکے طورپرمناتے ہیں۔ عید میلاد النبی پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے طورپرمنایا جاتا ہے۔ مسلمان آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیم وسلم کے امتی ہیں۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 11:40:12
اوڈیشہ میں ایک بس کے مہاندی میں گرنے سے 12 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 49 لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تالچرسے کٹک جارہی پرائیویٹ بس پل کی ریلنگ سے ٹکرا کرحادثہ کا شکارہوگئی اور30 فٹ گہرے سوکھے ندی میں گرگئی۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 11:35:02
سکھ فسادات 1984 معاملے میں پٹیالہ ہاوس کورٹ نے ایک قصوروارکو عمرقید کی سزا سنائی تودوسرے ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی۔ اس معاملے میں قصورواریشپال کوپھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے دونوں قصورواروں پر35-35 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ 1984 کے سکھ فسادات میں سزائے موت سنائے جانے کا یہ معاملہ ہے۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 11:24:10
جموں وکشمیر میں پی ڈی پی، کانگریس اور نیشنل کانفرنس میں حکومت بنانے کے لئے بات چیت چل رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی پی کے ممبران اسمبلی کوتوڑنے کی بی جے پی کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔ بی جے پی توڑے گئے ممبران اسمبلی کی مدد سے بی جے پی حامی سجاد غنی لون کی پارٹی پیپلز کانفرنس کی قیادت میں حکومت بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy