Thu, 22 Nov 2018 11:55:27
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پر ہندو اور مسلم کو ووٹ میں بانٹنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اسمبلی انتخابات میں یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے کانگریس اب پست سیاست پر اتر آئی ہے۔
View more
Thu, 22 Nov 2018 11:50:10
جموں وکشمیر یونٹ کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا کہ ریاست میں نئی حکومت پاکستان کے کہنے پر بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کی سرگرمیوں میں سرگرم سبھی لوگ پاکستان حمایت یافتہ ہیں۔ کویندر گپتا نے بدھ کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر ایک نیوز کانفرنس میں ریاست میں سرکاربنانے کی سیاسی سرگرمیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ریا ست میں جو سرکار بن رہی
View more
Thu, 22 Nov 2018 11:38:22
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ملک کی ترقی میں قابل ذکر حصہ داری کے لئے پیر کے روز یہاں اندرا گاندھی عالمی امن اور تخفیف اسلحہ اور ترقیات ایوارڈ سے نوازا گیا۔
View more
Thu, 22 Nov 2018 11:03:56
وزیراعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے آدی واسی اکثریتی ضلع جھابوا میں کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جس طرح دیمک کو ختم کرنے کیلئے ’’زہریلی دوا‘‘ کی ضرورت پڑتی ہے،اسی طرح انہیں کانگریس کے دور میں پھیلی بدعنوانیوں کو ختم کرنے کیلئے’’ نوٹ بندی‘‘ جیسی تیز دوا کا استعمال کرنا پڑا۔
View more
Thu, 22 Nov 2018 10:39:41
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوریت کے شایان شان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی طرف سے حکومت کی تشکیل کے لئے پیش کیا گیا دعویٰ آئینی جبکہ پیپلز کانفرنس کی طرف سے پیش کیا گیا دعویٰ غیرآئینی تھا۔
View more
Thu, 22 Nov 2018 10:32:55
جموں و کشمیر میں بدھ کی شام گورنر ستیہ پال ملک نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔ اب کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع نہیں ملےگا۔ ریاست میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ گورنر کے اس فیصلہ سے حزب مخالف میں شدید ناراضگی ہے۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 19:29:42
پنجاب کے وزیر اعلی نے کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ امرتسر میں واقع نرن کاری بھون حملے میں جو گرینیڈ استعمال کیا گیا وہ پاکستان میں بنا تھا ۔ بدھ کی شام کو پریس کانفرنس مین امریندر سنگھ نے کہا ، " پاکستان اور آئی ایس آئی پوری طرح سے ایکٹو ہیں لیکن ہم بھی الرٹ ہیں۔انہوں نے گرینیڈ کی فوٹو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا بنا ہوا ہے۔ ہمارے ملک میں ایسے گرینیڈ نہیں بنتے "۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 19:25:28
حج کمیٹی کا کام اب صرف حج کرانا ہی نہیں رہ جائے گا۔ آنے والے دنوں میں مرکزی حکومت حج کے ساتھ ہی عمرہ، ایران، عراق اور اردن، شام کی بھی زیارت کرا سکتی ہے۔ اس منصوبہ پر غوروخوض چل رہا ہے اور اس سلسلے میں ایک تجویز بھی تیار کی گئی ہے۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 19:09:36
اب تک بہترین کارکردگی کرنے والی ہندوستانی ٹیم آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں جمعہ کوجب انگلینڈ کا سامنا کرنے کے لئے اترے گی تو وہ گزشتہ سال ورلڈ کپ فائنل میں شکست کی کڑوی یادوں کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy