Wed, 13 Nov 2019 18:36:14
سعودی عرب کی ایک خصوصی فوجداری عدالت نے دہشت گردی اور متعدد الزامات میں قصوروار ثابت ہونے کے بعد کل 41 ملزمان میں سے 38 کو قید اور ملک بدری کی سزائیں سنائی ہیں۔ان ملزمان پر منہج کتاب و سنت کے برخلاف انتہا پسندانہ نظریات اختیار کرنے،دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مالی اعانت فراہم کرنے، دہشت گرد تنظیم قائم کرنے، لوگوں کو اس میں بھرتی کرنے، کچھ کو ایک انتہا پسند تنظیم کے ہاتھ پر بیعت کرنے، ملک میں بد
View more
Wed, 13 Nov 2019 18:32:14
اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کے جارحانہ فضائی حملوں میں منگل کے روز دس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 13 Nov 2019 17:32:32
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان برطانیہ کی عدالت میں پاکستان کے نجی نیوز چینل ’دنیا‘ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئی ہیں۔چینل انتظامیہ نے ریحام خان سے غیر مشروط معافی مانگنے کے علاوہ ہرجانہ اور مقدمے پر خرچ ہونے والی رقم بھی ادا کر دی ہے۔
View more
Wed, 13 Nov 2019 17:29:53
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارتِ داخلہ کی عمارت کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق بدھ کی صبح وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
View more
Wed, 13 Nov 2019 10:30:56
عالمی ادارہ صحت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق نمونیا کے مرض میں مبتلا ہو کر گزشتہ برس آٹھ لاکھ شیر خوار اور کم عمر بچے ہلاک ہوئے۔ پاکستان، نائجیریا، بھارت، جمہوریہ کانگو اور ایتھوپیا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں نمونیا کے باعث ہلاک ہونے بچوں کی تعداد تقریباً چار لاکھ رہی۔
View more
Wed, 13 Nov 2019 10:28:06
موب لنچنگ کے بڑھتے واقعات کے درمیان بہار کے ضلع کٹیہار سے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
View more
Wed, 13 Nov 2019 10:25:15
مہاراشٹر کو مینڈیٹ کی بے عزتی کرتے ہوئے صدر راج کی حالت میں دھکیلنے کے لیے شیوسینا نے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 19:26:34
بہار کے مظفر پور ضلع میں ایک بہت ہی چونکانے والے معاملے میں ایک پنچایت نے ایک نابالغ ریپ متاثرہ کو اپنا نوزائیدہ بچہ فروخت کرنے کا فرمان سنا دیا۔اس کیس کے سامنے آنے کے بعد مظفر پور پولیس حرکت میں آ گئی اور کیس تحقیقات کا حکم دیا گیا۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 19:22:53
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا دفتر آر ٹی آئی کے دائرے میں آنا چاہئے یا نہیں اس مسئلے پر بدھ کو فیصلہ آ سکتا ہے۔آئینی بنچ نے اپریل میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ججوں کے کام کاج کو آر ٹی آئی کے دائرے میں لانے کے لئے سب سے بڑی دلیل یہ رہی ہے کہ اس سے عوام میں عدلیہ کے لئے اعتماد بڑھے گا اور نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy