Sun, 17 Nov 2019 17:43:42
یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے جنوب میں واقع علاقے میں دراندازی کی کوشش میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔مشترکہ فورسز کے عسکری میڈیا کے ایک بیان کے مطابق مغربی ساحل میں التحیتا ضلع کے علاقے الفازہ میں مذکورہ فورسز کے ٹھکانوں کی جانب حوثی ارکان کی دراندازی کو ناکام بنا دیا گیا۔
View more
Sun, 17 Nov 2019 17:39:46
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کی غرض سے چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ ان کے ہمراہ شہباز شریف بھی بیرون ملک جا سکیں گے۔لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی گئی۔
View more
Sun, 17 Nov 2019 17:36:45
چین اگلے سال مریخ پر اپنی راکٹ گاڑی اتارنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اس نے جمعرات کو مریخ میں بھیجی جانے والی روبوٹک گاڑی کو ناہموار سطح پر اتارنے کا مشکل تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔یہ تجربہ شمالی صوبے ہبائی میں کیا گیا۔چین کے ’نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن‘ کے سربراہ ژانگ کی جیان نے ٹیسٹ سے قبل غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا کو اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
View more
Sun, 17 Nov 2019 17:32:44
جنوبی کیلی فورنیا کے ہائی اسکول کا16 سالہ نوجوان جس نے اپنے ہم جماعت ساتھیوں پر گولیاں چلانے کے بعد خود کو بھی زخمی کر دیا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعے کو شام گئے دم توڑ گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ 16 برس کے نتھانیئل برہو کا اسپتال میں انتقال ہوا، اس کی پریشان حال ماں بستر مرگ کے پاس کھڑی تھی۔
View more
Sun, 17 Nov 2019 17:28:18
حکام نے بتایا ہے کہ احتجاجی مظاہرین نے ہفتے کے روز بغداد کے مرکز میں واقع محفوظ علاقے کے اندر دھاوا بول دیا، جہاں پارلیمان اور متعدد غیر ملکی سفارت خانے قائم ہیں۔سکیورٹی اور طبی شعبوں سے وابستہ اہل کاروں نے کہا ہے کہ مظاہرین نے حکمت عملی کے حامل خلانی اسکوائر اور پْل کے ان حصوں پر قبضہ جما لیا ہے جہاں سے سڑکیں 'گرین زون' سیکیورٹی کے علاقے کی جانب جاتی ہیں، جس میں حکومت کے اہم محکمہ جات کی عمارتیں
View more
Sun, 17 Nov 2019 17:25:27
شام کے ایک شمالی قصبے میں ہفتے کے روز ایک بم دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر کم از کم 18 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔صوبہ حلب کا الباب نامی یہ قصبہ اس وقت ترکی کے کنٹرول میں ہے۔شام کے شمالی حصے میں پچھلے ایک مہینے کے دوران کئی بم دھماکے ہو چکے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
View more
Sun, 17 Nov 2019 17:11:26
سری لنکا کے سابق وزیردفاع گوٹا بایا راجاپکسا کے نئے صدر بننے کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔ ان کے مخالف امیدوار رجیت پریما داسا نے اتوار کے روز شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی۔تاہم راجاپکسا کی سرکاری طور پر کامیابی کا اعلان ابھی باقی ہے۔
View more
Sat, 16 Nov 2019 19:19:59
فراڈ کے 150 سے زیادہ معاملات میں تحقیقات کا سامنا کر رہے انسل کے لئے مبینہ طور پر پیروی کرنا اورسی او کو دھمکانا ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) سواتی سنگھ کو بھاری پڑ رہا ہے۔ ہفتہ کو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے وائرل آڈیو کو لے کر وزیر سواتی سنگھ کو طلب کیا اوراس واقعہ کے تحت وضاحت طلب کی۔ تقریباً 25 منٹ تک وزیر اعلی یوگی اور سواتی سنگھ کی ملاقات ہوئی۔
View more
Sat, 16 Nov 2019 19:15:49
رافیل ڈیل پر سوال اٹھانے کے لئے اروند کجریوال سے معافی کا مطالبہ کر رہے وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر کو دہلی سی ایم نے سیاست چھوڑ کر متحدہوکر آلودگی کم کرنے کے لئے کام کرنے کو کہا ہے۔ جاوڈیکر نے یہ مطالبہ ٹویٹ کر کیا تھا۔ کجریوال نے ان کے ٹوئٹ کو ’ر ی ٹوئٹس‘ کرتے ہوئے ایسا کہا۔حالیہ دنوں رافیل ڈیل کو سپریم کورٹ کی جانب سے کلین چٹ ملی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy