Sat, 22 Aug 2020 16:47:45
چین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے جلد آغاز کا خواہاں ہے۔ چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے یہ بات اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ٹیلی فون پر ایک گفتگو کے دوران کہی ہے۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 19:25:56
یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے بدھ کی شام بتایا کی سرکاری فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج نے گذشتہ دو روز کے دوران ملک کے وسط میں البیضا گورنری میں واقع قانیہ کے محاذ پر جاری آپریشن میں کم سے کم 60 حوثی باغیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کارروائی میں درجنوں باغی زخمی ہوئے ہیں جب کی متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپریشن میں ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کو بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔
البیضا محاذ
View more
Thu, 20 Aug 2020 18:51:18
ترکی اور یورپ بالخصوص فرانس کے درمیان تناؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن اور ان کی توسیع پسندی پر مبنی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جمعرات کے روز فرانسیسی جریدے "پیرس میچ" میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں ماکروں کا کہنا ہے کہ "اُن کے تُرک ہم منصب نے توسیعی پالیسی اپنا رکھی ہے جو یورپی مفادات سے میل نہیں کھاتی ہے یہ یورپ کو عدم
View more
Thu, 20 Aug 2020 18:34:10
شام میں بشار حکومت کی جانب سے اپنے حلیف روس کے لیے سہولتیں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سہولت کاری میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ بعض شامی حلقوں کے اندر یہ خیال جنم لے رہا ہے کہ ان کا ملک عارضی طور پر "روس کے اقتدار و اختیار" کے تحت آ گیا ہے۔
بدھ کے روز سامنے آنے والی ایک روسی سرکاری دستاویز سے ظاہر ہوا ہے کہ شامی حکومت نے روس کو خشکی میں اضافی اراضی اور شام کے علاقائی پانی میں
View more
Thu, 20 Aug 2020 18:27:23
اقوامِ متحدہ نے انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2019 کے دوران انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے کارکنوں پر ریکارڈ حملے ہوئے۔
اقوام متحدہ کے رابطے اور انسانی ہمدردی کے معاملات کے شعبے کے ترجمان ینس لائرکی نے جینوا میں وائس آف امریکہ کی نامہ نگار لیزا شلائین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال دنیا بھر میں تنازعات کے شکار علاقوں میں کام کرنے والے امداد
View more
Thu, 20 Aug 2020 18:21:57
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے علیحدہ ہونے والے دو مؤثر دھڑے دوبارہ تحریک میں ضم ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں دھڑوں کے اہم کمانڈروں نے تحریک کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 18:19:00
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کر لے گا۔ جب کہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطین میں قیامِ امن تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔صدر ٹرمپ سے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حال ہی میں ہونے والے معاہدے میں سعودی عرب کی شمولیت کی توقع رکھتے ہیں جس پ
View more
Wed, 19 Aug 2020 19:41:03
مالی کے باغی فوجیوں نے صدر ابراہیم موسی اور ان کے حکومتی رفقا میں سے بعض اعلی حکام کو اپنی حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد صدر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے اور پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل پر اس کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مختصر سے بیان میں کہا، ''میں نہیں چاہتا کہ میرے اقتدار میں بنے رہنے کے لیے خون خرابہ ہو۔''
حکومت کے مستعفی ہونے سے قبل باغی فوجیوں نے وزیراعظم بو
View more
Wed, 19 Aug 2020 19:36:30
امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی نے سابق نائب صدر جو بائیڈن کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے باضابطہ طور پر اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
جو بائیڈن تین نومبر کو ہونے والے انتخاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے جو ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر مسلسل دوسری مدت کے لیے صدارت کے امیدوار ہیں۔
جو بائیڈن کی باضابطہ نامزدگی چار روزہ ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے دوسرے روز منگل کو عمل میں آئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy