Tue, 28 Oct 2025 17:05:15
ملک کے تعلیمی نظام کے متعلق ایک تشویشناک اور حیران کرنے والی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے حال ہی میں جاری ’یو ڈی آئی ایس ای‘ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں تقریباً 7993 ایسے اسکول ہیں، جہاں تعلیمی سال 25-2024 میں ایک بھی طالب علم کا داخلہ نہیں ہوا ہے۔ یعنی کہ یہ تمام اسکول مکمل طور سے خالی ہیں، اس کے باوجود وہاں 20817 اساتذہ بحال ہیں۔
View more
Tue, 28 Oct 2025 16:58:57
الیکشن کمیشن نے پیر کو ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر - اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کا اعلان کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بتایا کہ ان ریاستوں کی ووٹر لسٹوں کو پیر کی رات 12 بجے سے فریز کر دیا گیا ہے اور یہ عمل 4 نومبر سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد حتمی فہرست فروری 2026 میں جاری کی جائے گی۔
View more
Tue, 28 Oct 2025 12:47:24
خلیج بنگال میں اُبھرا ہوا ’’مونتھا‘‘ چکرورتی طوفان تیزی سے طاقتور ہوتا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ آج (منگل) شام یا رات کے اوقات میں آندھرا پردیش کے کاکیناڈا کے قریب ساحل سے ٹکرا جائے۔
View more
Tue, 28 Oct 2025 11:44:57
خلیجِ بنگال میں بننے والا طاقتور گردابی طوفان ’مونتھا‘ تیزی سے آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ طوفان آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر، یعنی 28 اکتوبر کی رات کو کاکیناڈا کے نزدیک مچھلی پٹنم اور کلنگا پٹنم کے درمیان ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
View more
Tue, 28 Oct 2025 11:06:47
بہار اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ سے قبل مہاگٹھ بندھن کی پارٹیاں اس بات کو لے کر فکرمند تھیں کہ سگولی سیٹ پر ان کے امیدوار کا پرچۂ نامزدگی خارج کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 28 Oct 2025 10:56:47
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کل، یعنی 28 اکتوبر سے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ایس آئی آر کا عمل شروع ہو جائے گا۔
View more
Tue, 28 Oct 2025 10:48:17
بہار اسمبلی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے لیے تمام پارٹیوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ہے۔ ریاست میں سیاسی ریلیوں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اپوزیشن 20 سال بعد اقتدار میں آنے کی کوشش میں مصروف ہے اور حکمراں جماعت مزید 5 سالوں تک کرسی پر قابض رہنے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Tue, 28 Oct 2025 10:41:32
سپریم کورٹ نے ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کے بڑھتے معاملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے اشارہ دیا ہے کہ سی بی آئی ان معاملوں کی تحقیقات کرنے کے قابل ہے اور اسے تحقیق کی ذمہ داری سونپنے پر غور و خوض کر سکتی ہے۔
View more
Mon, 27 Oct 2025 17:57:17
آوارہ کتوں کے معاملے میں سخت رُخ اختیار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں کو آڑے ہاتھ لیا ہے۔ دراصل اس معاملے میں کچھ ریاستی حکومتوں کی جانب سے حلف نامہ داخل نہ کرنے پر آج عدالت عظمیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy