Tue, 14 Jan 2025 13:38:53
چھتیس گڑھ میں مُبینہ طور پر3 ہزار ٹیچروں کو نوکریوں سے نکالے جانے کے بعد ٹیچروں نے سڑک پر لیٹتے ہوئے اور سڑک پراپنے آپ کو گھیسٹتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا، جس پر کانگریس نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئےالزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نوجوانوں کو "بے روزگاری کے دلدل" میں دھکیل رہی ہے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 12:09:32
پیر کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی آئی اور یہ نئی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ روپے کی قیمت میں یہ ریکارڈ گراوٹ کئی دنوں سے جاری ہے، جس پر کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی 2014ء سے پہلے کے ویڈیوز شیئر کیے جا رہے ہیں جن میں مودی نے روپے کی قدر میں کمی پر سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 12:04:18
دہلی اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں اور اسی دوران بی جے پی کو ایک بڑا دھچکا لگا جب نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے اس کے امیدوار پرویش ورما کے خلاف کارروائی کا حکم الیکشن کمیشن نے دیا۔ الیکشن کمیشن نے دہلی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرے، اور یہ حکم پرویش ورما کی طرف سے پیسے تقسیم کرنے کے معاملے میں جاری کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 11:54:14
دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عام آدمی پارٹی کے لیے ایک نئی مشکل سامنے آئی ہے۔ دہلی کے سابق وزیر صحت اور عآپ کے سینئر رہنما ستیندر جین کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے جمع کرنے کے الزام میں سی بی آئی کو مقدمہ چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 11:47:53
"ملک میں نظریاتی جنگ چل رہی ہے، ایک طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کی حفاظت کا عہد کر چکے ہیں۔ آئین کے پہلے صفحے پر صاف طور پر لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے، چاہے اس کی ذات کچھ بھی ہو یا مذہب کچھ بھی ہو، اگر وہ ہندوستانی ہے تو اسے اس ملک میں تحفظ ملنا چاہیے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 11:43:37
دہلی اسمبلی انتخابات کا جوش آج سیلم پور میں راہل گاندھی کی ریلی کے بعد مزید بڑھ گیا، جہاں انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاص طور پر اروند کیجریوال پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ "کیجریوال جی نے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، لیکن کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 11:01:29
مرکزی حکومت نے سڑک حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچانے والوں کے لیے انعامی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے یہ رقم 5000 روپے تھی، لیکن اب اسے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری نے پونے میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ یہ قدم عوام کو حادثات کے شکار افراد کی مدد کرنے کے لیے مزید ترغیب دینے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 10:50:06
دہلی کی وزیر اعلیٰ اور عآپ لیڈر آتشی، جو کالکاجی حلقہ اسمبلی سے انتخابی میدان میں ہیں، نے اتوار کی صبح 10 بجے اپنی کراؤڈ فنڈنگ مہم کا آغاز کیا۔ پہلے ہی دن اس مہم کو زبردست کامیابی ملی، جس میں 336 افراد نے 17 لاکھ 38 ہزار 504 روپے کا عطیہ دیا۔ آتشی نے اپنی کامیابی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 10:44:24
کیرالہ کے رکن اسمبلی پی وی انور نے آج اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا۔ برسراقتدار ایل ڈی ایف سے الگ ہو کر گزشتہ ہفتہ انھوں نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی، اور اب انھوں نے نیلامبور اسمبلی حلقہ سے اپنا استعفیٰ دے کر ضمنی انتخاب کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر اے این شمسیر سے ان کے کمرے میں ملنے کے بعد اسمبلی احاطہ میں میڈیا کے سامنے اپنے استعفیٰ کی انھوں نے تصدیق کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy