Thu, 16 Jan 2025 12:43:00
ہندوستان میں قدرتی آفات کے اثرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں معاشی نقصانات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ معروف انشورنس کمپنی ’سوئیس ری‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2023 میں قدرتی آفات کی وجہ سے ہندوستان کو ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
View more
Thu, 16 Jan 2025 12:34:32
بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج آزاد پور میں ایس ڈی ایم ماڈل ٹاؤن دفتر میں پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگی کے دوران آزاد پور سے ایس ڈی ایم دفتر تک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دیویندر یادو پر پھولوں کی بارش کی۔ دیویندر یادو نے وعدہ کیا کہ وہ 8 فروری کو عوام کے تعاون سے دہلی میں کانگریس کی حکومت بحال کریں گے۔
View more
Thu, 16 Jan 2025 12:30:29
نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما نے آج اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ تاہم، اس سے پہلے انھوں نے بالمیکی مندر، مندر مارگ پر پوجا کی اور کچھ خواتین میں جوتے تقسیم کیے۔ یہ اقدام ان کے لیے مشکلات کا سبب بن گیا، کیونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں دہلی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
View more
Thu, 16 Jan 2025 12:10:49
سپریم کورٹ نے بدھ (15 جنوری) کو منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے مرکز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے طے شدہ اصولوں کے خلاف دلائل پیش کرنے کا رجحان کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ یہ تبصرہ ایک خاتون ملزمہ کی پی ایم ایل اے کے تحت ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران کیا گیا، جہاں عدالت نے قانون کی پاسداری کے اصول پر زور دیا۔
View more
Wed, 15 Jan 2025 17:12:22
دہلی میں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنی نامزدگیاں داخل کر رہے ہیں۔ آج کا دن خاص رہا کیونکہ کئی اہم سیاسی رہنماؤں نے اپنے کاغذات جمع کیے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے نئی دہلی اسمبلی حلقے سے اپنی نامزدگی داخل کی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور متعدد خواتین حامی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
View more
Wed, 15 Jan 2025 17:08:42
کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان پر آئین کی توہین کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ موہن بھاگوت نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ آئین ہماری آزادی کی علامت نہیں ہے، جس پر انہوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
View more
Wed, 15 Jan 2025 17:04:55
کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن جئے رام رمیش نے انتخابی عمل کے اصول 1961 میں کی گئی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Wed, 15 Jan 2025 16:55:26
سینئر صحافی جیوتی پُنوانی جن کا تعلق ممبئی سے ہے، ان کی رپورٹس اور تجزیے قومی اخبارات اور نیوز ویب سائٹس بشمول ٹائمز آف انڈیا، انڈین ایکسپریس، دی ہندو، دکن ہیرلڈ،وغیرہ میں شائع ہوتے رہتے ہیں،جس میں وہ فرقہ واریت، انسانی حقوق اور میڈیا سے متعلق مسائل پر آواز اُٹھاتی رہی ہیں۔ ان کا تازہ مضمون انگریزی روزنامہ 'دکن ہیرلڈ' میں سنبھل مسجد کے جاری مسئلے پر شائع ہوا ہے،
View more
Wed, 15 Jan 2025 13:21:24
ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی نے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ ہماچل پردیش، اترا کھنڈ اور جموں و کشمیر میں مسلسل برفباری کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں سرد لہر برقرار ہے، جبکہ دہلی-این سی آر میں بھی شدید ٹھنڈ اور کہرے نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy