Sun, 09 Mar 2025 14:20:28
دہلی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کی خواتین کو فی ماہ 2500 روپے دینے والی ’مہیلا سمردھی یوجنا‘ نافذ ہو گئی ہے۔ اس کا اعلان ہفتہ (8 مارچ) کو یوم خواتین کے موقع پر جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کیا۔
View more
Sun, 09 Mar 2025 10:32:44
دہلی ہائی کورٹ نے بی جے پی لیڈر کپل مشرا کی وہ عرضی مسترد کر دی، جس میں انہوں نے مجسٹریٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا، جس کے تحت 2020ء میں ان کے ٹویٹس پر درج ایف آئی آر کے سلسلے میں انہیں سمن جاری کیا گیا تھا۔
View more
Sun, 09 Mar 2025 10:25:52
کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو اقتصادی خودسپردگی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے تحت حکومت نے امریکی دباؤ میں آکر ٹیرف میں نرمی پر آمادگی ظاہر کی۔ سنیچر کو پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ یہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ "آخر کار ہندوستان کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 16:42:25
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں خواتین کے حقوق، مساوات اور خودمختاری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 16:38:14
بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے استفسار کیا کہ دہلی کی خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں 2500 روپے کی امدادی رقم کب ٹرانسفر کی جائے گی؟ آتشی نے کہا کہ خواتین بے چینی سے بینک کی اطلاع کا انتظار کر رہی ہیں، مگر ابھی تک کسی کے اکاؤنٹ میں رقم نہیں پہنچی، جس سے ان میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 16:35:14
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی گجرات کے دو روزہ دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور مقامی امیدواروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان نشستوں میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راہل گاندھی نے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 16:30:49
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف 13 مارچ کو جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدا میں یہ احتجاج 10 مارچ کو ہونا تھا، تاہم کچھ تکنیکی وجوہات کے سبب تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔ بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج وقف املاک، مساجد، قبرستانوں، درگاہوں، مدارس اور دیگر مذہبی اداروں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 16:27:59
تمل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے نے چنئی میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جسے ان کے سیاسی عزائم سے جوڑا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کی اس بابرکت محفل میں وجے نے شرکا کے ساتھ مل کر افطار کیا اور اجتماعی نماز میں بھی شریک ہوئے۔ اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر مداحوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 16:22:56
ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی اچانک تبدیلی نے عوام کو حیران کر دیا ہے۔ کچھ علاقوں میں دن کے وقت ہلکی دھوپ اور معمول کا درجہ حرارت دیکھنے کو ملا، لیکن رات کے وقت ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ملک بھر میں موسم کے انداز مختلف نظر آ رہے ہیں۔ کہیں گرمی نے دستک دے دی ہے، تو کچھ مقامات پر اب بھی سردی اور بارش کا اثر برقرار ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy