Thu, 13 Mar 2025 10:45:37
ہولی اور رمضان کے دوسرے جمعہ کے ایک ہی دن آنے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت اتر پردیش کے کئی اضلاع میں جمعہ کی نماز کے اوقات میں تاخیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، انتظامیہ نے ہولی کے جلوس کے راستے میں آنے والی مساجد کو ترپال سے ڈھکنے کا انتظام کیا ہے۔
View more
Thu, 13 Mar 2025 10:37:23
الہ آباد ہائی کورٹ نےسنبھل جامع مسجد کے باہری حصہ کے رنگ وروغن اوررعمارت کو نقصان پہنچائے بغیر مناسب روشنی کا انتظام کرانے کی اجازت دے دی ہے۔سماعت کے دوران محکمہ آثار قدیمہ اور یوپی حکومت کو اس وقت سبکی کا بھی سامنا کرنا پڑا جب ان کے دلائل کو خارج کرتے ہوئے عدالت نے پوچھا کہ ا گر مسجد کمیٹی نے کسی معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی تواسی وقت توجہ کیوں نہیں دی گئی؟
View more
Wed, 12 Mar 2025 15:36:06
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کے دوسرے دن بھی اپوزیشن نے زبردست احتجاج کیا۔ ووٹر کارڈ تنازع اور انتخابات میں بدعنوانی کے الزامات کے ساتھ ہی نئی تعلیمی پالیسی، سہ لسانی فارمولہ، نئی حد بندی اورپرانی پنشن جیسے کئی معاملات اپوزیشن کی جانب سے اُٹھائے گئے۔ ایک دن قبل وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کا بیان بھی موضوع بحث رہا۔
View more
Wed, 12 Mar 2025 15:30:29
ہلدوانی فساد معاملے میں پولیس زیادتی کا شکار 22 ملزمان کی ڈیفالٹ ضمانت عرضی پر منگل کے روز اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔ منگل کو جاری ایک ریلیز کے مطابق، عدالت نے استغاثہ کی جانب سے مقررہ وقت میں چارج شیٹ داخل نہ کرنے کو بنیاد بناتے ہوئے تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملزمان کی ڈیفالٹ ضمانت کا حکم جاری کیا۔
View more
Wed, 12 Mar 2025 13:14:40
کانگریس نے مودی حکومت پر سخت الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بیٹیوں کے تحفظ کی صرف بات کرتی ہے مگر عملی طور پر کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاتی۔ مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے پارٹی ہیڈکوارٹرز میں میڈیا کے سامنے کہا کہ حکومت ہمیشہ خواتین کے خلاف مظالم سے متعلق سوالات سے کتراتی ہے اور اپنے لوگوں پر موجود داغ مٹانے کی کوشش کرتی ہے۔
View more
Wed, 12 Mar 2025 13:07:25
برادران وطن کا تہوار ہولی اور رمضان کے دوسرے جمعہ کے موقع پر نمازِ جمعہ ایک ساتھ آنے کے باعث فرقہ وارانہ سیاست عروج پر ہے۔ ملک کےمسلمانوں کو مختلف طریقوں سے دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں لیکن اسی دوران یوپی کے مختلف شہروں سے یہ خوش آئند خبر آئی ہے کہ وہاں کے مختلف شہروں میں انتظامیہ اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
View more
Wed, 12 Mar 2025 12:57:00
شدید گرمی اور لو کی شدت کے پیش نظر، بی ایم سی کے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ اس ہدایت میں کہا گیا ہے کہ شہری پیاس لگنے کے باوجود مناسب مقدار میں پانی
View more
Wed, 12 Mar 2025 12:44:36
حال ہی میں پیش کیے گئے بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق 'لاڈلی بہن اسکیم' کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کرنے سے انکار کر دیا، جس میں رقم کو ۱۵۰۰؍ روپے سے بڑھا کر ۲۱۰۰؍ روپے کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 17:12:23
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں دہلی کے جنتر منتر میں ہونے والا احتجاجی دھرناجو 13 مارچ کو ہونے والا تھا، وہ اب 17/ مارچ کو ہوگا، اس بات کی اطلاع آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy