Sat, 08 Mar 2025 11:18:33
امریکی کامرس سکریٹری ہاورڈ لیٹنک نے ہندوستان امریکہ تعلقات اور محصولات کے بارے میں ٹرمپ کے نقطہ نظر کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جو امریکی اشیاء پر سب سے زیادہ محصولات عائد کرتے ہیں۔ لیٹنک نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو ٹیرف کم کرنا ہوں گے تاکہ امریکہ ہندوستانی منڈیوں میں داخل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان یکساں تجارت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان
View more
Sat, 08 Mar 2025 10:57:15
کانگریس کے ترجمان ادت راج نے بی جے پی ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے تغلق لین کا نام بدل کر ’وِویکانند مارگ‘ رکھنے کی تجویز پر اعتراض کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈران کے پاس عوامی مسائل کے حل کے بجائے صرف نام بدلنے کا ایجنڈا رہ گیا ہے اور وہ اسی میں مصروف ہیں۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 10:47:34
سنبھل جہاں نومبر کےتشدد کے بعد سے حالات پوری طرح معمول پر نہیں آسکے، ایک بار پھر فرقہ پرستوں کے نشانے پر ہے۔ اس بیچ ہولی سے قبل مقامی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور سرکل آفیسر انوج کمار چودھری کے بیان نے انتظامیہ کی جانبداری پر مہر لگادی ہے جبکہ بھگو ا شرپسند شاہی جامع مسجد پر پوجا پاٹھ کی اجازت مانگ رہے ہیں۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 10:36:37
مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ میں گجرات اور ہریانہ کے ووٹرز کو شامل کیے جانے کا معاملہ اس قدر طول پکڑ گیا کہ ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف زبردست محاذ کھڑا کر دیا۔ ٹی ایم سی نے کمیشن کو براہ راست مجرم ٹھہراتے ہوئے اسے اپنی غلطی قبول کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
View more
Thu, 06 Mar 2025 10:35:10
گوا میں بی جے پی حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جس سے ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور گوا کے سابق وزیر پانڈورنگ مڈکائیکر نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فائل منظور کروانے کے لیے ایک وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کو تقریباً 20 لاکھ روپے رشوت کے طور پر دیے تھے۔ ان کے اس انکشاف نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
View more
Wed, 05 Mar 2025 11:20:12
ہندوستان میں مہنگائی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی مزید دشوار ہو گئی ہے۔ ملک میں ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو بنیادی ضروریات، خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء خریدنے میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم طبقے پر مہنگائی کا اثر اور زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس مقدس مہینے میں سحری اور افطار کے لیے مخصوص پکوان تیار کیے جاتے ہیں،
View more
Wed, 05 Mar 2025 10:40:00
سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران مغل بادشاہ اورنگ زیب کو ایک بہتر حکمران قرار دیا اور زور دیا کہ اس کے نام پر فرقہ وارانہ سیاست بند کی جائے۔ تاہم، ان کے اس بیان پر فرقہ پرست جماعتوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Wed, 05 Mar 2025 01:24:50
پیردیر رات کو نئی دہلی ائرپورٹ پرسوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے نیشنل صدر ایم کے فیضی کی گرفتاری پرسخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے منگل کو ملک کے مختلف علاقوں میں ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے اوراپنے رہنما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 04 Mar 2025 23:56:12
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی کو پیر کی رات دیر گئے دہلی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے کی جاری تحقیقات کا حصہ ہے، جس کا تعلق کالعدم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے جوڑا جا رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy