Mon, 17 Mar 2025 10:45:03
شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت نے ونود بنسل کے متنازعہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک تیزی سے تقسیم کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے موجودہ حالات کا موازنہ 1947 سے پہلے کی صورتحال سے کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کی تشکیل ہو رہی تھی، تب بھی کچھ عناصر نے اسی طرح کے ماحول کو جنم دیا تھا۔
View more
Mon, 17 Mar 2025 10:30:35
سماجوادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی کے اورنگ زیب کی تعریف پر مبنی بیان نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں مہاراشٹر میں اورنگ زیب کی قبر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
View more
Sun, 16 Mar 2025 10:49:40
مدھیہ پردیش کے مؤگنج ضلع کے شاہ پور تھانہ علاقے کے گڑا گاؤں میں پولیس ٹیم پر حملے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ مغوی نوجوانوں کو بچانے کے لیے گئی پولیس پر قبائلی برادری نے حملہ کر دیا جس میں اے ایس آئی رام چرن گوتم ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی اسٹیشن انچارج سمیت کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
View more
Sun, 16 Mar 2025 10:31:04
دہلی سے لے کر اتر پردیش تک ہونے والی بارش کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ دہلی اور اس کے گرد و نواح کی ریاستوں کے رہائشیوں کو ہولی کی شام سے گرمی میں کمی کا سامنا ہے۔ ہفتہ کے روز بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی، جس کی وجہ سے پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔ اسی دوران ہریانہ کے چار اضلاع میں ژالہ باری کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
View more
Sun, 16 Mar 2025 10:21:18
ہریانہ کے سونی پت میں بی جے پی لیڈر سریندر جواہرا کو زمین کے تنازع پر پڑوسی نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا جب سریندر جواہرا اپنی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے۔ قاتل، جو ان کا پڑوسی تھا، وہاں پہنچا اور انہیں گولی مار دی، جس کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔
View more
Sun, 16 Mar 2025 10:15:36
پنجاب کے لدھیانہ میں جمعہ کے روز ہولی کے موقع پر دو برادریوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ رونما ہوا، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔ اطلاعات کے مطابق، یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب جمعہ کی نماز کے دوران چند افراد نے مبینہ طور پر پتھراؤ کیا، جس سے حالات بگڑ گئے۔
View more
Sat, 15 Mar 2025 12:06:37
ہولی کے پیش نظر اتر پردیش میں جمعہ کے روز سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی جگہ فرقہ وارانہ کشیدگی نہ پیدا ہو۔ تاہم، کچھ مقامات پر خود ہولی جلوسوں نے پولیس کے لیے چیلنج کھڑا کر دیا۔ شاہجہانپور میں مشہور ’لاٹ صاحب کا جلوس‘ پولیس کے لاٹھی چارج کا شکار بنا، جبکہ اناؤ میں بھی ہولی کے جلوس کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے۔
View more
Sat, 15 Mar 2025 10:39:44
مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کے اورنگ زیب کی تعریف میں دیے گئے بیان نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ ریاست میں زیادہ تر لیڈران اس بیان سے فاصلہ بناتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے اورنگ زیب کے نام پر سیاست کرنے والے بی جے پی لیڈران کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
View more
Sat, 15 Mar 2025 10:32:09
ہندوستان کے مختلف خطوں میں بدلتے موسم نے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ کہیں شدید برف باری نے زندگی مفلوج کر دی ہے، تو کہیں تیز گرمی لوگوں کو بے حال کر رہی ہے۔ اسی دوران دہلی-این سی آر کے موسم میں بھی تبدیلی دیکھنے کو ملی، جہاں آج کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ شمال مشرقی ریاستوں میں بھی بارش کے امکانات بڑھ رہے ہیں، جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy