Sat, 11 Oct 2025 10:43:27
افغان وزیر اور طالبان نمائندے کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو شرکت سے روکنے کے واقعے پر ملک بھر میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ مختلف صحافیوں نے سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام خواتین رپورٹرز نے مقررہ لباس سے متعلق ضابطے کا احترام کیا تھا، اس کے باوجود انہیں اندر جانے نہیں دیا گیا۔
View more
Sat, 11 Oct 2025 10:35:33
بہار میں اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے 6 اور 11 نومبر کو 2 مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی 7 ریاستوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب بھی 11 نومبر کو ہے۔ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخاب کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔
View more
Sat, 11 Oct 2025 10:32:53
جموں و کشمیر کا مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے مرکز حکومت کو جواب جمع کروانے کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے۔ یہ حکم جمعرات کو اس وقت آیا جب عدالت نے اس پر جاری سماعت میں مرکز کی درخواست پر غور کیا۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 19:07:25
گاندھی نگر کے بہیال گاؤں میں گربا تقریب کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے بعد انتظامیہ نے جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کارروائی کی اور غیر قانونی تعمیرات کے نام پر اقلیتوں کی املاک پر بلڈوزر چلا دیا۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 18:58:49
فتح پور کے رہائشی دلت نوجوان ہری اوم والمیکی کو یکم اکتوبر کو چوری کے الزام میں بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا، جس نے پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ اس قتل کے معاملے پر کانگریس پارٹی نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 18:52:31
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے بانی کانشی رام کی برسی کے موقع پر آج اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ریلی کا اہتمام کیا جس سے پارٹی کی سربراہ اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے خطاب کیا۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 18:11:24
مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں کف سیرپ کولڈرف کے باعث بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ کڈنی کے انفیکشن اور اس کے فیل ہونے کی وجہ سے 2 اور معصوم بچوں کی موت ہو گئی، جس سے ریاست میں مرنے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع ایڈیشنل کلکٹر دھیرندر سنگھ نے جمعرات کو دی۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 18:05:09
اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں مقامی انتظامیہ نے محمد زبیر کے اویس کولڈ اسٹوریج پر بلڈوز چلا دیا ہے۔ زبیر 1978 کے فرقہ وارانہ فسادات کے ملزم رہ چکے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسچینج ایریا آفس سے منظور شدہ نقشہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کولڈ اسٹوریج میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی تھیں جس کے خلاف یہ بڑی کارروائی کی گئی ہے۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 18:01:06
بہار میں ایس آئی آر کی تکمیل کے بعد اب مغربی بنگال میں ایس آئی آر کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ لیکن مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کے افسران کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy