Tue, 29 Jul 2025 11:09:25
لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر جاری بحث کے دوران برسراقتدار طبقہ کی طرف سے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر جب اپنی بات رکھ رہے تھے، تو اپوزیشن کی طرف سے کئی سوالات اٹھائے گئے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 11:05:54
گزشتہ 25 جولائی کو چھتیس گڑھ کے دُرگ ریلوے اسٹیشن پر 2 کیتھولک راہباؤں کو تبدیلیٔ مذہب کی مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ معاملہ اب طول پکڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے دونوں راہباؤں کی گرفتار کو غلط ٹھہرایا ہے اور ان کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 10:59:49
بی جے پی کی حکمرانی والی ہریانہ کی نائب سنگھ سینی حکومت نے بی جی پی کے راجیہ سبھا رکن سبھاش برالا کے بیٹے وکاس برالا کے خلاف سخت فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے انہیں تقرری کے 10 روز بعد ہی اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل (اے اے جی) کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ دراصل وکاس برالا پر جنسی ہراسانی کا الزام تھا، اس لیے ان کی تقرری کے بعد سے ہی یہ معاملہ تنازعات میں گھرا ہوا تھا۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 10:44:22
ایئر انڈیا کی پرواز IC171 کے حادثے میں آٹھ ماہ کا دھیانش سب سے کم عمر زندہ بچ جانے والا بچہ ہے، جسے اس کی ماں منیشا کچھ یڈیا نے اپنے جسم سے بچا لیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ بی جے میڈیکل کالج کے رہائشی کمپلیکس سے ٹکرا گیا اور عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 20:25:00
چھتیس گڑھ کے درگ ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کے روز دو کیتھولک نَنز، ایک نوجوان مرد اور تین نوجوان لڑکیوں کو ریلوے پولیس نے حراست میں لے کر مذہبی تبدیلی اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں کیرالہ کی رہنے والی ننز پریتی میری اور وندنا فرانسس شامل ہیں، جبکہ لڑکیاں نارائن پور ضلع کی رہائشی تھیں۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 20:10:20
نوئیڈا کے ایک نوجوان کی جانب سے ریڈٹ پر بنگلور کے خلاف ایک متنازع پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ مذکورہ شخص نے ’r/Noida‘ سب ریڈٹ پر "For those who think Bangalore is better than Noida" کے عنوان سے ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں اس نے بنگلور کی زندگی کو "جعلی اور کھوکھلا" قرار دیا۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 19:55:51
جموں و کشمیر کے سری نگر کے ہروان کے لڈواس علاقے میں پیر کو ہندوستانی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن چلایا۔ اس آپریشن کے دوران سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ مہم میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سلامتی دستوں نے 3 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 19:52:41
مرکزی حکومت نے پیر کو راجیہ سبھا میں انکشاف کیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں رجسٹرڈ شیڈیولڈ ہیلی کاپٹروں کے 12 حادثات پیش آئے، جن میں 30 افراد کی جانیں چلی گئیں۔ ان حادثات میں سب سے زیادہ سات اتراکھنڈ میں، چار مہاراشٹرا میں اور ایک چھتیس گڑھ میں پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy