Wed, 30 Jul 2025 10:57:16
لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موزی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’وِشو گرو‘ نے اپنے ہی ملک کے لوگوں کو مایوس کیا ہے۔ اگر ہندوستان حقیقی معنوں میں وِشو گرو ہے تو دہشت گردانہ حملے کیوں ہوتے رہتے ہیں؟
View more
Tue, 29 Jul 2025 20:22:46
ناسا اور اِسرو کے مشترکہ مشن ’نِسار‘ (NASA-ISRO Synthetic Aperture Radar) کو ہندوستانی خلائی انجینئرنگ کا عالمی مظاہرہ قرار دیتے ہوئے نِسار کے سابق پروجیکٹ منیجر رادھا کرشنا کوولورو نے کہا ہے کہ یہ مشن دنیا بھر کے صارفین سے وسیع پیمانے پر عملی فیڈ بیک حاصل کرے گا۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 18:31:36
ڈیجیٹل پیمنٹ کرنے والوں کے لیے بڑی خبر! اب ہر بار UPI ٹرانزیکشن کے لیے PIN ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) جلد ہی بایومیٹرک آتھنٹیکیشن یعنی فنگر پرنٹ یا فیس آئی ڈی کے ذریعے UPI پیمنٹ کا نیا سسٹم لانچ کرنے جا رہی ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 17:26:20
ریاستی گورنروں اور صدر جمہوریہ کی جانب سے ریاستی اسمبلیوں سے منظور شدہ بلوں پر فیصلے میں تاخیر جیسے اہم مسئلے پر صدر جمہوریہ کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر سپریم کورٹ نے 19 اگست سے 10 ستمبر تک سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 17:22:08
سپریم کورٹ نے بہار میں انتخابی فہرست کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کی کارروائی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت کے لیے 12 اور 13 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی پر مشتمل بنچ نے منگل کے روز یہ ہدایت جاری کی۔ عدالت نے تمام درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ 8 اگست تک اپنے تحریری دلائل داخل کریں۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 17:10:24
ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں ایک بار پھر بادل پھٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں بادل پھٹنے کے بعد ندی-نالے اُپھان پر ہیں۔ وہیں پانی کے سیلاب سے ہر طرف تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حادثے میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 2 لاپتہ ہیں۔ اطلاع کے مطابق صبح 4 بجے شدید بارش کے بعد سیلاب آ گیا۔ نالے میں آئے اپھان سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں، وہیں سیلاب کی زد میں آنے سے کئی گھر بھی ٹوٹ گئے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 17:01:09
راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کئی اہم سوالات اٹھائے۔ انہوں نے پہلگام دہشت گرد حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس کی ذمہ داری وزیر داخلہ لیں اور استعفیٰ دیں۔ کھرگے نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خود اس حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی تسلیم کیا ہے۔ ایسے میں وزیر داخلہ کا خاموش رہنا مناسب نہیں۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 12:23:54
دہلی کی ایک عدالت نے ایک شخص کی شکایت کے بعد پولیس کو کئی افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے جس نے الزام لگایا تھا کہ ۲۰۲۰ ءمیں دہلی میں ہونے والے فساد کے دوران اس پر اور اس کے خاندان پر حملہ کیا گیا تھا۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 11:50:51
ملک کے مختلف حصوں میں اس وقت شدید بارش ہو رہی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اب تک ہوئی بارش کا ڈاٹا جاری کیا ہے جو حیرت انگیز ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ملک میں رواں سال یکم جون سے مانسون کی شروعات کے بعد اب تک معمول سے 7 فیصد زائد بارش درج کی گئی ہے، لیکن بارش کی تقسیم مختلف ریاستوں میں غیر مساوی رہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy