Mon, 11 Aug 2025 11:13:40
بہار میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن کے ذریعہ کرائے گئے خصوصی گہری نظر ثانی پر سیاست کافی گرم ہو چکی ہے۔ اپوزیشن رہنما مسلسل ایس آئی آر پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
View more
Mon, 11 Aug 2025 11:10:03
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ضلع افسران کو معطل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن ایسا کرے گا تو جعلی ووٹر لسٹ نہیں بنے گی۔
View more
Mon, 11 Aug 2025 11:02:24
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن انڈیا اتحاد کے 300 ارکان پارلیمنٹ آج دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک پیدل مارچ کریں گے۔
View more
Mon, 11 Aug 2025 10:59:05
جموں و کشمیر کا مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے کے لیے کانگریس نے ’ہماری ریاست ہمارا حق‘ مہم کے تحت بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے۔
View more
Mon, 11 Aug 2025 10:55:59
شیو سینا (ٹھاکرے) گروپ کے رہنما اور رکن پارلیمان سنجے راؤت نے اتوار کو ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2024 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل دو افراد نے ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی اور 60 سے 65 مشکل اسمبلی نشستوں پر ای وی ایم کے ذریعے جیت یقینی بنانے کی پیشکش کی تھی۔ ان کے مطابق یہ وہی افراد تھے جنہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی ادھو ٹھاکرے سے رابطہ کیا تھا۔
View more
Mon, 11 Aug 2025 10:51:30
ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن جماعتیں پوری طرح جارحانہ موڈ میں آ گئی ہیں۔ کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کرے گی تاکہ مختلف ریاستوں میں ووٹر لسٹ میں مبینہ ہیر پھیر کے خلاف متحد ردعمل دیا جا سکے۔
View more
Mon, 11 Aug 2025 01:33:58
خودساختہ گورکھشکوں کی بڑھتی ہوئی ہراسانی کے خلاف مہاراشٹرا میں قریشی برادری کے 10 لاکھ سے زائد قصائی 22 جولائی سے احتجاج کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ضلع سولاپور کے تعلقہ اَکلوج اور سانگولا کی مویشی منڈیاں مکمل طور پر بند ہیں
View more
Sun, 10 Aug 2025 19:33:57
پٹنہ اور بہار کے مختلف اضلاع میں جاری ووٹر لسٹ کے سلسلے میں سنگین بے ضابطگیوں کے انکشافات نے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، کچھ مخصوص پتوں پر سینکڑوں ووٹروں کے نام درج ہیں، جس پر کانگریس نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Sun, 10 Aug 2025 18:29:18
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ’ووٹ چوری‘ کے خلاف ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت انہوں نے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں گڑبڑی کے خلاف کھڑے ہوں۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے ایک مسڈ کال نمبر بھی جاری کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مہم میں شامل ہو سکیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy