Sun, 10 Aug 2025 10:31:45
بڑی تعداد میں فرضی ووٹرس کا انکشاف کرنے والے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے حق میں کئی تنظیموں اور معزز شخصیات نے آواز بلند کرنی شروع کر دی ہے۔ سابق چیف الیکشن کمشنر او پی راوت کی بھی حمایت راہل گاندھی کو ملی ہے، جنھوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بنگلورو میں فرضی ووٹرس کے تعلق سے راہل گاندھی کے ذریعہ عائد الزامات کی جانچ کرنی چاہیے۔
View more
Sun, 10 Aug 2025 10:28:23
فضائیہ کے چیف امرپریت سنگھ نے بنگلورو میں ہفتہ (9 اگست) کو ایک پروگرام میں ’آپریشن سندور‘ کے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران پاکستان گھٹنوں پر آ گیا تھا۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 18:43:21
دھرمستھلا مندر کے اداروں کے سکریٹری ہرشیندرا کمار ڈی کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب سپریم کورٹ نے دھرمستھلا اجتماعی تدفین کیس کے سلسلے میں میڈیا پر کسی بھی قسم کی پابندی لگانے سے انکار کر دیا ۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 17:54:52
این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل دو افراد نے انہیں 288 میں سے 160 نشستوں پر جیت کی "گارنٹی" دینے کی پیشکش کی تھی۔ پوار کے مطابق یہ سن کر وہ حیران رہ گئے اور انہوں نے اس معاملے کو فوراً نظرانداز کر دیا۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 17:46:22
جنوب مشرقی دہلی کے جیت پور تھانہ حلقہ میں 9 اگست کی صبح ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 17:28:50
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔ اس حملہ کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کو انجام دیا تھا۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 17:21:00
غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ علاقہ میں اسرائیل کا شکنجہ سخت ہوتا ہوا ہی دکھائی دے رہا ہے۔ عالمی سطح پر کئی معزز شخصیات نے غزہ میں اسرائیلی کارروائی کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے، لیکن حکومت ہند کی جانب سے اس معاملے میں مکمل خاموشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 17:09:48
دہلی-این سی آر میں آج صبح سے ہو رہی شدید بارش سے عام زندگی بُری طرح درہم برہم ہو گئی ہے۔ بارش نے دہلی، نوئیڈا اور گروگرام کے کئی علاقوں کو زیر آب کردیا ہے۔ سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی بھر گیا ہے۔ جگہ جگہ ٹریفک جام کے حالات ہیں۔ فضائی خدمات پر بھی اس کا اثر پڑا ہے اور بڑی تعداد میں پروازیں تاخیر کی شکار ہیں۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 12:46:31
ہماچل پردیش میں مسلسل ہو رہی بارش سے عام زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور آمد و رفت میں رکاوٹ پڑی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے سبھی لوگوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ گھروں میں ہی رہیں بغیر ضروری کام کے باہر نہ نکلیں۔ آئی ایم ڈی کے تازہ الرٹ کے مطابق اگلے دو دن تک ہماچل کے کئی حصوں میں آندھی-طوفان، تیز ہوائیں اور ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy