Sat, 16 Aug 2025 11:29:33
کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کی لال قلعہ کی فصیل سے کی گئی یومِ آزادی کی تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر پرانے، دوغلے، بے جان اور تشویش ناک نکات کا مجموعہ تھی، جس میں نہ کوئی نئی سوچ نظر آئی اور نہ ہی عوامی مسائل کا سنجیدہ حل۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 11:25:31
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 15 اگست کو ایک بار پھر الیکشن کمیشن اور برسراقتدار طبقہ پر ہندوستانی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا سنگین الزام عائد کیا۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 11:18:16
وزیراعظم نریندر مودی نے ۷۹؍ ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے لگاتار ۱۲؍ویں مرتبہ خطاب کیا۔ا نہوں نے جہاں مستقبل کیلئے اپنی حکومت کے خدوخال کو واضح کرتے ہوئےمعاشی اصلاحات کا اعلان کیا وہیں آر ایس ایس کی تعریف کرکے سنگھ پریوار کو رام کرنے کی کوشش کی اور’’گھس پیٹھیوں‘‘ (دراندازوں) کو انتباہ دیتے ہوئے ’’نیشنل ڈیموگریفک مشن‘‘ کا اعلان کیا۔
View more
Thu, 14 Aug 2025 17:47:38
گوا میں 2022 اسمبلی اور 2024 لوک سبھا انتخابات کے دوران ووٹر فہرستوں میں ممکنہ دھاندلی کے شواہد سامنے آئے ہیں، جہاں حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کی انتخابی فہرستیں بڑے پیمانے پر ہیر پھیر کا شکار ہو رہی ہیں۔ یہ معاملہ پہلے صرف مقامی تحقیقات تک محدود تھا، لیکن اب اسے ملک بھر میں انتخابی شفافیت اور ووٹر فراڈ کے حوالے سے اہم بحث میں شامل کر دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 14 Aug 2025 17:18:19
بہار میں ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق مختلف وجوہات کی بنیاد پر 65 لاکھ لوگوں کا نام لسٹ سے کاٹ دیا گیا ہے۔ ان کاٹے گئے ناموں کا ڈاٹا الیکشن کمیشن نے منظر عام پر نہیں لایا ہے، لیکن اب اسے یہ ڈاٹا جاری کرنا ہوگا۔ ایسا اس لیے کیونکہ سپریم کورٹ نے ایسا کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
View more
Thu, 14 Aug 2025 17:06:40
’’زندگی میں بہت دلچسپ تجربات ہوئے ہیں، لیکن کبھی ’مردہ لوگوں‘ کے ساتھ چائے پینے کا موقع نہیں ملا تھا۔ اس انوکھے تجربہ کے لیے، شکریہ الیکشن کمیشن!‘‘ یہ طنزیہ جملے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھے ہیں۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی بہار کے 7 ایسے لوگوں کے ساتھ چائے پیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جن کے نام الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری ڈرافٹ ووٹر
View more
Thu, 14 Aug 2025 11:49:23
نئی دہلی اور اس کے گرد و نواح میں آج صبح (14 اگست) سے ہی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس نے راجدھانی سمیت نوئیڈا، غازی آباد اور گڑگاؤں کی صورتحال کو متاثر کر دیا ہے۔ صبح کے وقت گھنے بادل چھائے رہے اور کئی علاقوں میں دن کے وقت رات جیسا اندھیرا چھا گیا۔
View more
Thu, 14 Aug 2025 11:27:42
ہندوستان میں 15 اگست سے فاسٹیگ اینوئل پاس متعارف کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ٹول پلازوں پر بار بار رکنے کی ضرورت کم کرنا اور شاہراہوں پر سفر کو زیادہ ہموار بنانا ہے۔ یہ سہولت خاص طور پر ان مسافروں کے لیے مفید ہوگی جو روزانہ ہائی وے یا ایکسپریس وے استعمال کرتے ہیں اور جنہیں ایک ہی سفر میں کئی ٹول ناکوں سے گزرنا پڑتا ہے۔
View more
Thu, 14 Aug 2025 11:20:32
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ایسے میں پارلیمنٹ کی جانب سے ہٹائے جانے سے قبل ان کے پاس واحد متبادل استعفیٰ دینا ہی رہ گیا ہے۔ اس کمیٹی میں سپریم کورٹ کے جج اروند کمار، مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منیندر موہن شریواستو اور کرناٹک ہائی کورٹ کے سینئر وکیل بی وی آچاریہ شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy