Thu, 07 Aug 2025 11:08:39
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان پر اضافی محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد ہندوستان نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ہندوستان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "حالیہ دنوں میں، امریکہ نے روس سے ہندوستان کی تیل کی درآمد کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 11:00:02
تلنگانہ میں او بی سی طبقہ کو ریزرویشن دیے جانے کا معاملہ دن بہ دن زور پکڑتا جا رہا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے اس تعلق سے آج دہلی میں دھرنا دیا اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ اسمبلی سے پاس 42 فیصد ریزرویشن والا بل جلد منظور کیا جائے۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 10:49:43
امریکہ کی جانب سے ہندوستان سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مجموعی طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے پر کانگریس نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ اضافہ اس وقت ہوا جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ہندوستان پر 25 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی نافذ کرنے کا حکم دیا، جو کہ پہلے سے لاگو 25 فیصد کے ساتھ ملا کر کل 50 فیصد ہو جاتا ہے۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 10:43:08
انڈیا بلاک نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل سے متعلق پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ دہراتے ہوئے 11 اگست کو الیکشن کمیشن دفتر تک ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 20:21:49
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مدراس ہائی کورٹ کے اُس حکم کو منسوخ کر دیا جس میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کا نام ریاستی حکومت کی اسکیموں میں استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 19:30:51
بہار میں ووٹرس کی ہوئی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) معاملہ پر ’اے ڈی آر‘ نے سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ایک عرضی داخل کی تھی۔ آج اس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے باہر کیے گئے تقریباً 65 لاکھ ووٹرس کی تفصیل پیش کرے۔ اس کے لیے عدالت نے الیکشن کمیشن کو 3 دنوں کا وقت دیا ہے۔ یعنی تفصیلات آئندہ 9 اگست (ہفتہ) تک پیش کرنی ہوں گی۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 18:48:56
کیرالہ ہائی کورٹ نے بدھ کو ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) یا اس کے ایجنٹس عوام کو بغیر رکاوٹ، محفوظ اور منظم طریقے سے قومی شاہراہوں تک رسائی فراہم کرنے میں ناکام رہیں، تو وہ ایسی سڑکوں پر ٹول یا صارف فیس وصول کرنے کے حقدار نہیں۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 18:09:25
لوک سبھا میں بدھ کے روز ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں نے بہار میں جاری خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کے معاملے پر شدید ہنگامہ کیا، جس کے باعث ایوان کی کارروائی دو مرتبہ ملتوی کرنے کے بعد بالآخر دوپہر 2 بج کر 25 منٹ پر پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 18:01:11
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ 'پی ڈی اے پاٹھشالہ' کو پولیس بند نہیں کر سکتی، بلکہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خود آکر حالات کا جائزہ لینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت نئے اساتذہ کی تقرری نہیں کرتی، پارٹی ان بند یا ضم شدہ اسکولوں میں طلباء کو تعلیم دیتی رہے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy